Saturday, 16 March 2024

(نوٹ: صاحب تحریر کے متعلق معلومات نہیں ہیں کیونکہ یہ صرف ذاتی معلومات کے لیے محفوظ کی گئی تھیہیجڑے پیدا کیسے ہوتے ہیں ایسی کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ان کی پیدائش ہوتی ہے۔جہاں تک بائیولوجیکل فارمیشن کا تعلق ہے تو عورت ایک ایکس اور مرد ایکس وائی کروموسومز پیدا کرتے ہیں۔ جب مرد کا X کروموسومز عورت کے X کروموسومز کے ساتھ مل جائے یعنی ڈبل x بن جائے تو لڑکی پیدا ہوتی ہے اور اگر مرد کا Y کروموسوم عورت کے ایکس کروموسومز کے ساتھ مل جائے تو لڑکا پیدا ہوتا ہے۔اگر اس مرحلے میں کچھ عدم توازن ہوجائے تب ہیجڑا پیدا ہوتا ہے۔ یہ بات جان لینا انتہائی ضروری ہے کہ نہ تو ہیجڑے کوئی الگ مخلوق ہے اور نہ ہی کوئی الگ قوم ہیں وہ انسان ہی ہیں۔ان میں سے بعض مردان اوصاف سے اور بعض زنانہ اوصاف سے محروم ہوتے ہیں۔ انسان میں 23 کروموسومز کے جوڑے پائے جاتے ہیں اور ہر جوڑا دو کرومیٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔ یعنی مجموعی طور پر 46 کرومیٹین پائے جاتے ہیں۔ کرومیٹین کی شکل کو دیکھا جائے تو یہ انگریزی زبان کے حروف X اور Y سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اس لئے ان کو XاورYکرومیٹین کہا جاتا ہے۔ عورت کے خلیے میں موجود ہر کروموسومز کے جوڑے میں دو کرومیٹین XXپائے جاتے ہیں جبکہ مرد میں کے ہر کروموسومز کے جوڑے میں ایک Xاور Yکرومٹین پایا جاتا ہے۔ اس طرح مرد کے 23کروموسومز کے جوڑوں میں 23کرومیٹین Xاور 23کرومیٹینY پائے جاتے ہیں۔ انسان کے نئے پیدا ہونے والے بچے میں بھی کروموسومز کے 23جوڑے بنتے ہیں جو کہ ماں باپ کے کرومیٹینز کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ جن میں سے 22جوڑے رنگ، نسل، زبان اور دیگر خصوصیات کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ 23واں جوڑا پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا تعین کرتا ہے۔ اگر 23ویں جوڑے میں ماں کی طرف سے مہیاکیے گئے کرومیٹین Xکے ساتھ باپ کے کرومیٹین X کا ہی جوڑا بن جائے تو بچہ کی جنس لڑکی ہو گی اور اگر اسی 23ویں جوڑے میں ماں کے X کرومیٹین کے ساتھ باپ کا Yکرومیٹین جوڑا بنا لے تو بچہ کی جنس لڑکا ہوگی۔ اور اس طرح پیدا ہونے والے لڑکے میں بھی کروموسومز XYکے 23 جوڑے ہوں گے یا لڑکی کی صورت میں اس میں کروموسومز XXکے 23 جوڑے ہوں گے۔1942میں Klinefelter نے ایسی ہی ایک بیماری کی طرف نشاندہی کی تھی کہ کروموسومز کی تبدیلی کے وقت مرد وں میں بعض اوقات ایک زائد کرومیٹین Xپیدا ہو جاتا ہے اور اس طرح اس انسانی جسم میں 46کی بجائے 47 کرومیٹین پائے جاتے ہیں اور نتیجتاً 23واں بننے والا جوڑا XXYکی شکل میں سامنے آتا ہے جس سے ایک ابنارمیلٹی پیدا ہوتی ہے جس کو سائنسی زبان میں 47، XXYاور عام فہم زبان میں Klinefelter Syndromکہا جاتا ہے۔ غالباًاسی ایک زائد کروموسومز کی وجہ سے انگریزی میں اس صنف کو Transgender کہتے ہیں انگریزی کے لفظ Trans کے معنی زائد کے ہیں اور عربی میں ان کے لئے لفظ مخنث تجویز کیا گیا ہے جس کا مادہ لفظ خنث سے لیا گیا ہے جس کے معنی کسرکے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق مرد میں XXYکروموسومز کی ابنارملٹی ایک عام عنصر ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر 500افراد میں سے ایک فرد میں یہ ابنارملیٹی پائی جاتی ہے ویسے اس کی تو کوئی ظاہری علامت بھی نہیں ہوتی۔ لیکن اگر بچہ کی پیدائش کے وقت یہی ابنارمل جوڑا باپ کی طرف سے XX یا XYکی شکل میں ماں کے کرومیٹین Xسے جوڑا بنا لے تو بچہ پیدائشی طور پر اس دردناک بیماری 47، XXY یا 47، XXXکا شکار ہوکر ایک Mutational Disorder کی صورت میں جنم لے گا۔واضح رہے کہ ماں کی طرف سے ہر صورت ایک ہی کرومیٹین Xآتا ہے جبکہ باپ کی طرف سے X، Y دونوں میں سے کسی ایک کرومیٹین کے آنے کے مساوی امکانات ہوتے ہیں یعنی بچہ کی جنس کا تعین مکمل طور پر باپ کے کرومیٹین پر منحصر ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment