Wednesday, 27 March 2024
قدیم جدید رسم الخط کے بانی فینقی ۔۔۔۔انسان نے جب غاروں سے نکل کر میدانوں میں زندگی گزارنا چاہا تو اسے ایک دوسرے کیساتھ رابطہ کرنے کے لیے ذرائع چاہیے تھے ۔۔ ان میں سے ایک تصویر کشی بھی ہے رسم الخط ایجاد ہونے سے قبل کسی چیز کی ضرورت اور اظہار رائے تصویر کشی کی صورت میں کرتے ۔۔ قدیم مصر میں تصویر کشی کے ذریعے قصے کہانیوں کو بیان کیا جاتا لیکن ان سے بعض آنے والی نسلوں کو فائدہ نہیں ہوتا نہ ہی سمجھ پاتے ۔۔۔ اسکے بعد آرامی جنہیں نبطی ، کلدانی بھی کہتے تھے نے مصر پر حملہ کردیا جو تاریخ میں" عمالیق" کے نام سے مشہور تھے ۔۔ انکو یونانی" فینقی " کہتے تھے ۔۔ فینقیوں نے مصر میں خط غلیقی کی بنیاد رکھی۔۔۔ فینقی اس لیے کیوں کہ یہ سفر کرتے تھے تجارتی مراکز ساحل سمندر پر لگاتے تھے جن میں قبرص یونانی ساحل سمندر رومی اور تیونس کا کارتھیج مشہور ہے ۔۔۔ مصر میں آرامی ہیکسوس کے نام سے جانے جاتے تھے ۔۔ جرمن مؤرخ نودلکی لکھتے ہیں۔۔۔" قدیم عربوں نے بابل ، یونان ، روم، مصر اور کارتھیج میں تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی یہ جزیرہ نما عرب سے غول کے غول نکلتے گئے اور آس پاس کے علاقوں کو سیراب کرتے رہے عربوں کے ایک ہاتھ میں تلوار تو دوسرے ہاتھ میں تمدن ہوتا تھا ۔۔ ۔۔۔ مصر میں خط "غلیقی" کی بنیاد نبطیوں نے رکھی ، رومی و یونانی رسم الخط کے بانی بھی یہی فینقی نبطی تھے ۔۔۔ یونانی انہیں اہل "احمر" یعنی سرخ رنگت کے لوگ کہتے تھے کیونکہ یہ ریشمی کپڑوں کا بازار لگاتے جو سرخ رنگ ہوتے تھے مزید یہ کہ انکا ایک جھنڈا ہوتا تھا جس پر عقاب بنا ہوتا تھا جسے یونانی فینکس ، طیر الفینیق " کہتے تھے ۔۔۔ اس سے قبل انکا نام یا تو کنعانی ہوتا یا نبطی ۔۔۔ آرامی رسم الخط سے مختلف خطوط نکلے جن میں خط فینقی ، مسند ، خط غلیقی ، خط ثمودی، خط کندی اور نبطی ، خط حمیری اور انباری ، خط حجازی اور آخر میں خط کوفی ۔۔۔۔خط مسند سب سے قدیم خط ہے جو یمن میں مستعمل تھا ، غلیقی سینا میں ، خط نبطی آرامی جزیرہ نما عرب اردن میں مستعمل تھا ۔۔۔ یہودی اور عیسائی خط آرامی استعمال کرتے تھے ۔۔خط مسند چونکہ قدیم رسم الخط تھا عربوں نے اسکی جگہ خط آرامی نبطی کو استعمال کرکے مسند کو ختم کردیا ۔۔کہا جاتا ہے کہ خط حجازی جس سے خط کوفی نکلا ہے کو مرامر بن مرہ نے ایجاد کیا تھا بعض نے سلم بن سدرہ اور بعض نے عامر بن جدہ کا نام لکھا ہے ۔۔۔خط ثمودی سے خط لحیانی خط نکلا ہے ۔۔۔ تمام عرب راویوں کا اتفاق ہے کہ عربی رسم الخط کو خط حیری اور انباری سے نکالا گیا ان دونوں خطوط کو کندی اور نبطیوں نے خط مسند سے نکالا ۔۔خط کوفی کو الگ سمجھتے ہیں حقیقت میں یہ خط حجازی سے نکلا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ خط حجازی سادہ طرزِ تحریر ہے جنہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط میں دیکھا جاسکتا ہے اور کوفی میں جیومیٹری کے اصولوں کے مطابق آرائش و زیبائش پیدا کردی گئی ہیں ۔۔ خط کوفی سے ہی مزید خطوط پیدا ہوئے جسے خط ثلث " نسخ ، رقع ، تعلیق کہتے ہیں ۔۔۔۔ محمد رفیق مینگل ۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment