Tuesday, 12 March 2024
۔Librax ٹیبلٹ کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں؟. (Librax)آجکل لیبریکس کا استعمال معدے اور پیٹ کے مسائل میں کافی کیا جاتا ہے ، اور کافی لوگ تو لیبریکس کی سیلف میڈیکیشن بھی کرتے ہیں, جو کہ سیلف میڈیکیشن کے فائدے کی بجائے بہت سارے سائیڈ ایفیکٹ بھی ہو سکتے ہیں۔باقی لیبریکس ٹیبلٹ میں دو قسم کے سالٹ یا میڈیسن پائی جاتی ہیں۔ پہلا سالٹ chlordiazepoxide 5mg اور دوسرا سالٹ Clidinium bromide 2.5mg پایا جاتا ہے۔اور chlordiazepoxide میڈیسن Benzodiazepem کی کلاس کی ایک میڈیسن ہے اور chlordiazepoxide نامی میڈیسن ہمارے جسم میں GABA نامی Receptor کو بڑھاتی یا stimulate کرتی ہے اور یہ انزائٹی ، دماغی سکون اور نیند کے مسئلے میں استعمال کی جاتی ہے۔ اور دوسرا Clidinium bromide میڈیسن antispasmodic کی کلاس کی ایک میڈیسن ہے جو کہ معدے اور پیٹ کے درد مروڑ وغیرہ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔لیبریکس ٹیبلٹ کے استمعال لیبریکس ٹیبلٹ دوسری میڈیسن کے ساتھ معدے یا پیٹ کے بہت سارے مسائل میں استمعال کی جاتی ہے۔ خصوصاً ان مسائل میں جن میں مریض کو معدے یا پیٹ کے مسائل کے ساتھ ساتھ انزائٹی، سٹریس وغیرہ کا بھی مسلئہ ہو ،1: یہ دوسری میڈیسن کے ساتھ معدے کے ورم یا السر اور پیپٹک السر میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔2: یہ ڈسپیپسیا یا فنکشنل ڈسپیپسیا کے مسلئے میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے، باقی فنکشنل ڈسپیپسیا کا مطلب ہے ،بغیر کسی خاص وجہ جیسے ایچ پیلوری، السر یا معدے کے زخم یا ورم کے بغیر بدہضمی کا مسلئہ ہونا ،اپھارہ یا گیس کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا, قے اور برپنگ کا ہونا ، منہ میں چھالے نکلنا, بھوک میں کمی ہونا وغیرہ اور فنکشنل ڈسپیپسیا کو non ulcer dyspepsia بھی کہتے ہیں۔3: لیبر یکس کو دوسری میڈیسن کے ساتھ آنتوں کے انفیکشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔4: لیبریکس کو آئی بی ایس یا سنگرہنی کے مریضوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، باقی آئی بی ایس یا سنگرہنی کی علاماتِ: جیسے پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی چیچڑا پن اور تنائو کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے۔لیبریکس ٹیبلٹ کے کونسے سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں؟1: قبض کا ہونا 2:دھندلی نظر کا ہونا 3:منہ جلد کا خشک ہونا اور پیشاپ کے ٹائم ہچکچاہٹ ہونا 4:موڈ میں شدید تبدیلی اور چڑچڑاپن کا ہونا 5:چکر کا آنا اور بھوک میں کمی کا ہونا 6:ٹانگوں، بازوؤں، ہاتھوں یا پیروں میں بے چینی محسوس ہونا اور بے سکونی محسوس کرنا اور جلد کی الرجی بھی ہو سکتی ہے۔اور مزید لیبریکس ٹیبلٹ کی عادت بھی پڑ سکتی ہے کیونکہ یہ Benzodiazepem کی کلاس کی ایک میڈیسن ہے۔اور کچھ لوگوں میں لیبریکس سے چند سنجیدہ سائیڈ ایفیکٹ بھی ہو سکتے ہیں جیسے دل کی دھڑکن کا مسلئہ ہونا ،روشنی سے ڈر لگنا، اور آنکھوں کے مسلئے ہو سکتے ہیں۔لہذا لیبریکس ٹیبلٹ کو ڈاکٹر کے مشورے سے استمعال کرنا چاہیے اور اس کو کھانے سے پہلے یا کھانے کے بعد بھی استمعال کیا جاسکتا ہے،اور لیبریکس ٹیبلٹ کو مریض کے مسئلے کے مطابق دوسری ضروری میڈیسن کے ساتھ لیبریکس کو عموماً دن میں 2 دفعہ استعمال کیا جاتا ہے۔Regards Dr Akhtar MalikFollow me DrAkhtar Malik
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment