Tuesday, 5 March 2024
یہ L,G,B,T,I,Q کیا ہے؟" روس نے قانونی طور پر LGBTIQ پر پابندی عائد کردی".مختلف قسم کے لوگوں کے ذھن میں اس ذھن گھمانے والے ںام کے بارے میں سوالات ہونگے کہ یہ کیا بلاء ہے تو چلو اسکو سمجھنے کی کقشش کرتے ہیں ہم بنیادی طور پر یہی سے سمجھنے میں غلطی کردیتے ہیں کہ جب ہم gender اور sexual feelings کو مکس کردیتے ہیں۔ یاد رکھیئے gender اور sexual feelings دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر کسی کی Attractions ایک جیسی ہوں۔ انسان ہی کی نہیں بلکہ تمام جانداروں کی ہارمونل تبدیلیاں اُسے مخالف جنس کی طرف بھی Attract کرسکتی ہے اور اپنی ہم جنس کی طرف بھی۔جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو بچے کے genital part کو دیکھ کر ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ وہ مرد ہے یا عورت96to 97 فیصد کیسسز میں ہوتا بھی یہی ہے کہ بچہ یا تو مرد ہوتا ہے یا پھر عورت لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بار یہی صورتحال ہو۔ کھبی کبھار (( 3 سے 4 فیصدی کیسسز میں )) ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب وہی بچہ کچھ بڑا ہوتا ہے تو اُسے اپنے اندر hormonal changes محسوس ہوتی ہیں اور وہ اپنی اٹریکشن مخالف جنس کی بجائے اپنی ہم جنس یا پھر دونوں ( مرد و عورت) میں اٹریکشن محسوس کرنے لگتا ہے۔یہ کوئی غیر فطری عمل نہیں بلکہ nature نے ہی یہ فیلینگز اُس انسان یا کسی بھی جانور کو قدرتی طور پر دی ہوتی ہیں۔ بس ہم اُس سے use to نہیں ہوتے۔شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ پرانے کم عقل معاشروں میں اِن جیسے لوگوں پر ظلم کا بازار گرم تھا بلکہ افسوس کے ساتھ آج 2022 جیسے ترقی یافتہ دور میں بھی بہت سے لوگ اپنی کم علمی کی وجہ سے نہ صرف ایسے لوگوں کی فیلینگز کو معیوب گردانتے ہیں بلکہ ایسے لوگوں کو ذہنی اور جسمانی تکلیفیں بھی پہنچاتے ہیں اور وہ معاشرے کے ڈر اور والدین کی عزت کی خاطر عمر بھر گُھٹن زدہ زندگی گزارنے پر مجبور کردیئے جاتے ہیں اور کچھ حالات کے مارے اپنی جان تک لے لیتے ہیں۔ اور یاد رکھیں یہ اگر کسی ایسے شخص سے شادی بھی کرلیں جو ان کی فیلینگز سے مماثلت نہیں رکھتے تو دونوں کی زندگی بعض اوقات جہنم بن جاتی ہے صرف اس معاشرے اور والدین کی کم علمی کی وجہ سے۔ لہذا پرانے گھٹن زدہ معاشرتی رسم و عقائد سے باہر نکلیں اور اپنے عقائد اور رسم و رواج کو اپنی زندگیوں تک رکھیں دوسروں پر نافذ نہ کریںآج ہم ایسے ہی لوگوں کی مختلف feelings کو جاننے کی کوشش کریں گے۔ یہ فیلینگز وہ کیوں محسوس کرتے ہیں؟ یہ جاننے سے پہلے ہمیں فیلینگز کی مختلف قسموں کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔وہ ایسا کیوں محسوس کرتے ہیں اس پر کسی اور پوسٹ میں بات کریں گے۔ (L,G,B,T,I,Q)ہم ایک ایک کر کے اسے سمجھنے کی کوشش کریں گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((L))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایل یعنی (Lesbian) مطلب ہم جنس پرست فی میل ۔۔۔! جب ایک عورت کسی اپنی ہی جیسی جنس ( یعنی عورت میں Attraction محسوس کرے) تو اُسے Lesbian یعنی ہم جنس پرست بولتے ہیں۔( آسان لفظوں میں بولوں تو جب کوئی عورت اپنے جیسی کسی دوسری عورت سے جنسی تسکین حاصل کرنا چاہتی ہو تو اُسے میڈیکل سائنس کی رو سے Lesbian بولا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((G))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی کی Full form ہے Gay جو بلکل ویسے ہی ہے جیسے Lesbian ۔۔ بس فرق اتنا سا ہے lesbian میں عورت ، عورت میں جنسی اٹریکشن محسوس کرتی ہے اور Gay میں ایک مرد دوسرے مرد میں اپنی جنسی اٹریکشن محسوس کرتا ہے۔ مطلب Attractive ہوتا ہے۔ یعنی جب ایک مرد اپنے ہم جنس سے پیار اور محبت کریں اسے ہم میڈیکل سائنس کی روشنی میں Gay بولتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((B))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بی یعنی Bisexuals یہ ایسے لوگوں کے لیے بولا جاتا ہے جو دونوں جنسوں میں Attraction محسوس کرتے ہو۔ یعنی اگر کوئی (مرد) عورتوں میں بھی دلچسپی ظاہر کرتا ہو اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ہم جنس یعنی مرد میں بھی دلچسپی ظاہر کرتا ہو۔ تو ایسے لوگوں کو ہم Bisexuals بولتے ہیں۔ٹھیک اسی طرح اگر کوئی عورت مردوں میں بھی دلچسپی رکھتی ہو اور ساتھ ہی ساتھ عورتوں میں بھی دلچسپی ظاہر کرتی ہو تو اُسے بھی ہم Bisexuals بولیں گئے۔آسان لفظوں میں جو لوگ دونوں جنسوں (مرد و عورت) کی طرف Attract ہوتے ہو۔ وہ چاہے عورت ہو یا پھر مرد دونوں کو ہم Bisexual بولیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((T))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹی یعنی Trans genders جن کو 3rd جینڈر بھی بولتے ہیں۔ ایک ہوتا کہ ڈاکٹر حضرات بچے کے genital پارٹ کو دیکھ کر بتا دیں کہ پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی جو 97to 96 فیصد کیسسز میں ہوتا بھی یہی ہے ( جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا تھا) کہ بچہ یا تو لڑکی ہوتا ہے یا پھر لڑکا لیکن اصل مسئلہ ہی یہی سے شروع ہوتا ہے۔Sexual orientation ka....! مان لیجیئے ! جب وہی بچہ کچھ بڑا ہوکر محسوس کرتا ہے کہ میرے اندر مردوں کا جسم رکھنے کے باوجود لڑکیوں والی feelings زیادہ ہیں یا کوئی لڑکی یہ محسوس کرتی ہے کہ میرے اندر لڑکیوں والا جسم رکھنے کے باوجود لڑکوں والی feelings زیادہ ہیں۔ تو اسے ہم Trans genders بولے گئیں۔ اگر آپ کے لیے اور آسان لفظوں میں explain کرنے کی کوشش کروں تو لڑکا جب لڑکوں والا جسم رکھنے کے باوجود خود کو لڑکیوں جیسا محسوس کرے۔ کہ اُس کے اندر لڑکیوں والی فیلینگز زیادہ ہیں۔ same اسی طرح لڑکی جب لڑکیوں والا جسم رکھنے کے باوجود خود کو لڑکوں جیسا محسوس کریں کہ اُس کے اندر لڑکوں والی فیلینگز زیادہ ہیں۔ تو اُنھیں 3rd جینڈر بولا جائے گا۔ایسے لوگ کھبی کھبی اپنی فیلینگ کے مطابق کپڑے بھی پہننا شروع کردیتے ہیں تاکہ وہ جیسا اندر سے محسوس کررہے ہوتے ہیں ویسے ہی خود کو باہر سے بھی ظاہر کرسکیں۔ جنہیں cross dresser بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگ اپنی فیلینگز کے مطابق اپنے جسم کو بھی ڈھالنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ مختلف تھراپی (Therapies) اور سرجریز کا سہارا لیتے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے جسم میں اپنی Feelings کے مطابق تبدیلیاں لا سکے۔لیکن یہاں آپ کے من میں ایک اور #سوال جنم لے رہا ہوگا کہ ٹرانس جنڈر کی Attractions کیسے difine ہوتی ہے؟ مطلب کوئی اگر پیدائش کے وقت لڑکا مانا گیا اور بڑے ہوکر اُس نے لڑکی جیسا محسوس کیا تو اُسے میڈیکل سائنس کی روشنی میں کیا بولا جائیں گا؟#جواب___ تو اس کے لیے ماہرین نے مختلف terms difine کی ہیں یعنی پہچان کے لیے نام دیئے ہیں تاکہ اُسے اُس کی فیلینگز کے مطابق پہچانا جاسکے۔ایسے شخص جسے پیدائش کے وقت اُس کا جسم دیکھ کر لڑکا مانا گیا اور بڑے ہوکر اُس نے اپنی فیلینگز کو لڑکیوں جیسا محسوس کیا تو ایسے شخص کو جو لڑکوں جیسا جسم رکھتے ہوئے اپنی لڑکیوں والی فیلینگز کے ساتھ لڑکوں میں اٹریکشن کو ظاہر کریں گا۔تو اُسے میڈیکل سائنس کی روشنی میں Heterosexual trans gender بولا جائے گا۔ اور اگر وہ اپنے لڑکوں والے جسم اور لڑکیوں والی فیلینگز کے ساتھ لڑکوں کی بجائے لڑکیوں میں اپنی فیلینگز کو ظاہر کرتا ہے تو اُسے Lesbian trans gender بولا جائے گا۔اور اسی طرح ۔۔۔۔! اگر وہ لڑکا اپنے لڑکوں والے جسم اور اپنی لڑکیوں والی فیلینگز کے ساتھ دونوں میں اٹریکشن محسوس کرے گا یعنی لڑکے میں بھی اور لڑکی میں بھی تو اسے Bisexuals Trans gender بولا جائیں گا۔لڑکی کے کیس میں بھی ایسا ہی ہے۔اگر کوئی لڑکی پیدا تو لڑکیوں والے جسم کے ساتھ ہوئی لیکن اُس نے بڑے ہوکر اپنی فیلینگز کو لڑکوں جیسا محسوس کیا۔ پھر اگر وہ اپنے لڑکیوں والے جسم اور اپنی لڑکوں والی فیلینگز کے ساتھ لڑکیوں میں اپنی Attraction کو ظاہر کرے گئی تو اُسے Heterosexuals trans gender بولا جائیں گا۔ اور اگر وہ اپنے لڑکیوں والے جسم اور لڑکوں والی فیلینگز کے ساتھ کسی لڑکے کی طرف اپنی فیلینگز محسوس کرے گئی یعنی Attract ہوگی۔ تو اسے Gay trans gender کہا جائے گا۔ اور جب لڑکی اپنے لڑکیوں والے جسم اور لڑکوں والی فیلینگز کے ساتھ دونوں جنسوں یعنی لڑکوں میں بھی اور لڑکیوں میں بھی اٹریکشن محسوس کرے گی تو اُسے بھی Bisexuals Trans gender کہا جائے گا۔امید ہے ۔۔۔! میں( شاید) آپ کو سمجھانے میں کامیاب رہی ہوں۔😅۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((I))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب بات i کی کرتے ہیں i کا مطلب ہوتا ہے inter_ sex یہ اُن لوگوں کو بولا جاتا ہے۔جنہیں ہم عام لفظوں میں ہیجڑے بولتے ہیں جو کہ ایک غیر اخلاقی لفظ ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کی دل آزاری کا سبب بھی بنتا ہے۔ ہمیں ایسے لفظوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو۔ کیونکہ کوئی بھی اپنی مرضی سے inter_sexual نہیں بنتا یہ بس نیچر کی سلیکشن کا نتیجہ ہے۔ اور وہ ہم سے الگ بھی نہیں بلکہ ہمارے ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمارے جتنے ہی قابل احترام ہیں۔ آج اگر ہم مرد یا عورت ہیں یا وہ inter sexual ہیں تو اُس میں ہمارا کوئی کمال نہیں یہ صرف نیچر کی سلیکشن کا نتیجہ ہے کہ وہ لوگ ایسے جسم اور ایسی فیلینگز کے ساتھ پیدا ہوئے لہذا ایسے لوگوں کا مذاق بنانے سے بہتر ہے کہ ہم پہلے اپنے اندر کی گندگی کو صاف کریں۔آئیے اب inter sexual کو میڈیکل سائنس کی روشنی میں سمجھتیں ہیںآسان لفظوں میں جب کسی بچے کی پیدائش کے وقت genital part اچھے سے develop نہیں ہو پاتے اور اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہو کہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی تو ڈاکٹرز صورت حال کے مطابق بتا دیتے ہیں کہ وہ inter sexual لڑکی ہے یا لڑکا ۔ آسان لفظوں میں یہ اُس وقت Confusing Situation ہوتی ہے۔لیکن مسئلہ اُن کے ساتھ بھی تب شروع ہوتا ہے جب یہی inter sexual اگر لڑکا مانا گیا تھا اور بڑے ہو کر اُس نے خود کو لڑکیوں محسوس کیا یا وہ لڑکی مانی گئی تھی اور اُس نے بڑے ہوکر خود کو لڑکوں جیسا محسوس کیا۔ یا وہ خود کو بڑے ہوکر Bisexuals یا ٹرانس جنڈر محسوس کرنے لگا/ لگی۔ تو اوپر بیان کیا گیا trans gender اور Bisexual کی فیلینگز کا اصول same ان کے ساتھ بھی لاگو ہوگا۔ (نوٹ یہاں صرف فیلینگز کی بات ہورہی ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((Q))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیو یعنی Queer یعنی وہ لوگ جنھیں یہ clear نہیں ہے کہ اُن کی پہچان کیا ہے۔ وہ مرد ہیں یا عورت یا ٹرانس جنڈرز یعنی وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ کس جینڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کی اٹریکشن کس جینڈر کی طرف ہونی چاہیے۔ مطلب وہ نورمل جسم رکھنے کے باوجود، اپنے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں۔ آسان لفظوں میں وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ مرد ہیں یا عورت اور نا ہی یہ جانتے ہیں کہ اُن کی دلچسپی (Attraction) کس صنف میں ہے اس لیے اُن کو Q یعنی Queer یا questioning پرسن بولا جاتا ہے۔( ایک بار پھر آپ سب کو بتاتی چلوں۔۔۔! کہ یہاں صرف فیلینگز کی بات ہورہی ہے جسمانی ساخت کی نہیں۔)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔((Asexual))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کچھ بات Asexual کی یہ LGBTIQ میں شامل تو نہیں لیکن میں نے ضروری سمجھا کہ اگر فیلینگز کی بات ہورہی ہے تو لگے ہاتھ آپ کو اس فیلینگز کے بارے میں بھی بتا دیا جائے۔ غیر جنسیت (Asexual) یعنی اگر کوئی شخص وہ چاہے عورت ہو یا مرد اگر وہ کسی کی طرف بھی اپنے اندر اٹریکشن محسوس نا کریں نہ مرد کی طرف اور نہ ہی عورت کی طرف تو اُسے میڈیکل سائنس کی روشنی میں ہم Asexual بولتے ہیں۔ یہ ہوتے تو۔۔۔! عام لوگوں کی طرح ہی ہیں لیکن وہ جنسی تعلقات قائم نہیں کرنا چاہتے مطلب اُن کو سکس کی فیلینگز محسوس نہیں ہوتی اور ساتھ ہی وہ کسی کا اپنی طرف sexually attract ہونا بھی پسند نہیں کرتے۔ ایسا کسی جنسی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ hormonal changes کی وجہ سے اپنے اندر ایسی فیلینگز رکھتے ہیں جو کہ کوئی غلط بات نہیں۔ بلکہ یہ بھی ایک نیچرل فیلینگز ہی ہیں جو پیدائش کے ساتھ قدرت نے اُنہیں عطا کی ہوتی ہے۔تحریر:- بنت حق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment