Tuesday, 26 March 2024
نوفیپ کیا ہے؟ "نوفیپ" کا مطلب ہے "نو ماسٹربیشن"(مشت+زنی)۔ مغربی دنیا میں جب لوگوں پر پو+رن اور مشت-زنی کے خطرناک اثرات واضح ہوئے تو انہوں نے اس سے پچنے کے لئے اقدامات کرنے شروع کر کیے۔عالمی سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا گیا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے لاکھوں لوگوں نے پو+رن اور مشت+زنی کی لت سے جان چھڑائی ہے۔ نو فیپ کمیونٹی اس پو+رن کی لت کو PMO کا نام دیتی ہے۔ جس سے مراد درج ذیل اصطلاحات ہیں۔P = Pørn M=MasturbationO = Orgasm ( sexual climax from other sources) کافی عرصہ سے ہم یہ بات شدت کے ساتھ محسوس کر رہے تھے کہ پاکستان میں بھی لوگ پو+رن اڈکشن ، مشت+زنی اور اس کے برے اثرات سے سائنسی بنیادوں پر آگہی حاصل کریں۔ ہمارے ہاں ایک طبقہ تو ایسے نام نہاد لوگوں کا ہے جو پو+رن اڈکشن کو سرے سے غلط ہی نہیں سمجھتا،جبکہ دوسری طرف وہ نیم حکیم ہیں جو اسے غلط تو سمجھتے ہیں لیکن سائنسی لحاظ سے اس کی تحقیقات بہت کم ہیں اور وہ اس کا حقیقی سد باب کی بجائے، صرف اس سے ہونے والی کمزوریوں کے علاج کے لئے مختلف قسم کے معجون، تیل،اور جڑی بوٹیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ (پی ایم او) ایک نشہ ہے اور ایک بار اگر کوئی شخص اس مہلک نشے کا شکار ہوجاتا ہے، تو اس کے لئے اس اذیت سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔یہاں تک کہ ہزاروں کی تعداد میں شادی شدہ افراد بھی اس لت کا شکار ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہے۔ دوائیوں کے زریعے وقتی کمزوری تو دور ہو سکتی ہے لیکن یہ لت نہیں چھڑوائ جاسکتی۔ ایسے شخص کو فوری گائیڈنس اور کونسنلگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے معاشرے کے کئی افراد پو+رن اڈکشن کا شکار ہو کر بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں اس ٹاپک پر بات بہت کم کی جاتی ہے لہٰذا وہ اپنے مسائل والدین یا دوستوں سے شیئر نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں پہلی بار نوفیپ پر کام کرنا شروع کیا ہے۔ اگر آپ بھی ایڈی صورتحال سے دوچار ہیں تو فوراً ہمارا گروپ جوائن کر لیجیے۔ نوفیپ کے فوائد نوفیپ کے ہزاروں ممبرز جو ایک خاص وقت تک پو+رن اور مشت+زنی سے دور رہے، ان کا دعویٰ ہے کہ تقریباً نوے دن تک پو+رن اور مشت+زنی سے دور رہ کر نہ صرف۔ اس لت پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ زندگی میں انقلاب برپا کر دینے والے فوائد حاصل ہوتے ہیں مثلا • ڈپریشن اور انزائٹی میں کمی • خود اعتمادی بڑھ جاتی ہے۔ منقول👈آج سے ہم آغاز کر رہے ہیں نوفیپ ریکوری گائڈ کی اقساط کا۔آپکا خادم: محمد احمد قصوریhttps://chat.whatsapp.com/HinmyaBE5Wv6atHQFl1WeX
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment