Thursday, 28 March 2024

منی کیسے بنتی ہے؟ ۔مرد سے جو منی(semen) خارج ہوتی ہے وہ جسم میں کسی ایک جگہ نہیں بنتی۔منی کا کچھ 70 فیصد حصہ سیمینل ویزیکل میں بنتا ہے۔ سیمینل ویزیکل میں بننے والے فلوئڈ میں فراکٹوز، وٹامن سی، اینزائمز، پروٹینز وغیرہ ہوتی ہیں۔منی کا کچھ ایک چوتھائی حصہ پراسٹیٹ میں بنتا ہے۔ پراسٹیٹ سے نکلنے والا فلوئڈ منی کو دودھیا سا رنگ دیتا ہے۔ پراسٹیٹ کے فلوئڈ میں بھی اسپرم کی غذائیت اور اینزائمز وغیرہ ہوتے ہیں۔پھر بلبویوریتھرل گلینڈز کا فلوئڈ بھی منی کا حصہ بنتا ہے۔ منی کے اخراج سے پہلے پیدا ہونے والا شفاف فلوئڈ اسی سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ یوریتھرا میں منی کے لیے فرکشن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ان اعضاء کی پوزیشن تصویر میں دکھائی گئی ہے۔منی نہ تو ہڈیوں کے گودے سے بنتا ہے اور نہ ہی ریڑھ کی ہڈی میں اور نہ ہی یہ گردوں سے گزرتا ہے۔آداب ازقلم یوسف حسین صاحب

No comments:

Post a Comment