Thursday, 14 March 2024
منافع بخش #کاروبار (کم سرمایہ سے شروع کیے جانے والے منافع بخش، اہم اور آسان کاروبار)☕ کافی سینٹر:🍵سیاحتی اور کاروباری مقام پرآپ اپنا ایک خوبصورت کافی سینٹر بناسکتے ہیں.جہاں پر آپ بہترین ذائقے کی چائے اور کافی ایک اچھے اور خوبصورت ماحول میں منفرد انداز میں پیش کریں.جو صفائی معیار اور آداب سے بھرپور ہو.🍲 بریانی سینٹر:🍝آپ اپنا ایک خوبصورت بریانی شاپ بناسکتے ہیں.بریانی بنانا اور بیچنا بہت آسان ہے اور اس کی مانگ بہت زیادہ ہے آپ کسی سیاحتی اور کاروباری جگہ پر مناسب ریٹ اور صاف ماحول میں اسے پیش کر سکتے ہیں.🍔 برگر و سوپ:🥣آپ ایک خوبصورت برگر و سوپ پوائنٹ بنا سکتے ہیں.اپنے قریب کے کسی اسکول،کالج،یونیورسٹی،ھسپتال وغیرہ کے پاس مناسب قیمت صاف ماحول منفرد آداب اور اخلاق سے پیش کر سکتے ہیں اس کی مانگ بہت ہے.✈ سیاحتی کمپنی:🚂آپ سیاحت کا خوبصورت سیٹ اپ بنا سکتے ہیں.جس میں آپ آن لائن بکنگ کر کے کشمیر اور شمالی علاقہ جات کی طرف لوگوں کو سیاحتی پیکیج فراہم کر سکتے ہیں.🥦 کاشتکاری:🌽آپ چھوٹے رقبے پر سبزیاں اگا سکتے ہیں.جن میں آلو پیاز بھنڈی ٹماٹر کدو لہسن وغیرہ چھوٹے پیمانے پر اگا کر اسے بہترین پیکنگ اور صفائی کے ساتھ سستے ریٹ میں فروخت کر سکتے ہیں.📚 لائبریری:📖آپ کو مطالعے سے لگاؤ ہے اور ادبی حلقوں سے راہ رسم ہے تو آپ ایک خوبصورت چھوٹی لائبریری بنا سکتے ہیں.آپ مختلف تعارفی اور بیداری کے پروگرامز کر کے اس کی advertising کرسکتے ہیں.📱 موبائل شاپ: 📲موجودہ دور میں ہر شخص موبائل استعمال کرتا ہے اور نئے نئے برانڈز آ رہے ہیں تو آپ اپنا سستا موبائل ریپرنگ لیب بنا سکتے ہیں.جہاں پر آپ دیانت سے سستے داموں بہترین کوالٹی کی ریپرنگ فراہم کر سکتے ہیں.اس کے ساتھ آپ پرانے موبائل لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر فروخت کر سکتے ہیں.🦆 جانور پالنا:🐃آپ بکریاں، پرندے اور خرگوش وغیرہ پال سکتے ہیں.یہ بہت نفع جانور ہیں آپ اعلی نسل کے بچے پال کر سال میں دو بار اچھی قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں اور برائلر مرغی کے زہر کے متبادل کے طور پر آپ تھوڑی مہم چلا کر خرگوش سے سستے صاف اور بہترین گوشت کو فروخت کر سکتے ہیں.👚 گارمنٹس👗آپ بڑے شہروں سے سستے اور معیاری بچوں اور خواتین کے سوٹ خرید کر مناسب ریٹ خوبصورت منفرد انداز کے ساتھ فروخت کر سکتے ہیں🥟 سموسہ چاٹ سینٹر 🍜آپ اپنے گرد اسکول،کالج،یونیورسٹی،ھسپتال بس اسٹینڈ ہاسٹل وغیرہ کے قریب سموسہ و چاٹ سینٹر شروع کر سکتے ہیں جو معیاری نفیس اور بہترین ماحول و انداز سے پیش کیا جائے.🏘 ریئیل اسٹیٹ مارکیٹینگ 🏪بغیر کسی سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ بزنس آجکل پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔یہ منافع کمانے کا بہترین آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے گھر بلکہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر با آسانی اس بزنس کو چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کسی اور کمپنی کی پروڈکٹ یا سروسز کو انٹرنیٹ یا ایسے ہی کسی دوسرے میڈیم کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور اسے فروخت کر کے اپنا طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔🖥 بلاگ رائٹنگ 📰بلاگ ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جس پر ہر روز نئی نئی معلومات اور تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ایک فرد یا افراد کا ایک گروپ مل کر اس کو پلان کرتا ہے۔بلاگ رایئٹینگ سوشل میڈیا کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ آپ بنا کسی سرمائے کے مختلف ویب سائٹس کے لئے بلاگ رایئٹینگ کا کا م شروع کر کیایک معقول آمدنی کا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔👔 تاجر کاؤنسلِنگ🗣اگر آپ کے پاس بزنس فیلڈ کا کافی نالج،مہارت اور آئیڈیاز موجود ہیں اور آپ اس سلسلے میں بزنس کے میدان میں داخل ہونیوالے نئے افراد کی مدد کرنے کی سوچ بھی رکھتے ہیں تو آپ ایک بہت اچھے بزنس کاؤنسلر بن کر نہ صرف نئے بزنس کاروباری افراد کو ٹرینڈ کر سکتے ہیں بلکہ ایک اچھا منافع کما سکتے ہیں۔🎓 اسٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلِنگ 🤵اگر آپ کے پاس کیریئر کاؤنسلِنگ کی ڈگری یا اس فیلڈ کی کافی زیادہ معلومات موجود ہیں اور آپ کے اندرلوگوں کی چھپی صلاحیتوں کا کسی حد تک اندازہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے تو آپ اسٹوڈنٹس کے لئے ایک اچھے کر نہ صرف کمیونٹی کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ ایک باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں.⛑ کنسلٹنٹ کمپنی 💼اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں بہترین معلومات اور مہارت رکھتے ہیں تو آپ اس فیلڈ میں پہلے سے موجود یا نئی آنیوالے لوگوں کی رہنمائی کے لئے ایک کنسلٹنگ کمپنی کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں ۔لیکن اس کے لئے فیلڈ کی وسیع معلومات و مہارت درکار ہے۔✍ کونٹینٹ رائٹنگ 📖تمام کمپنیوں اور اداروں کو پروموشن کے لئے تحریری شکل میں ایک قابلِ توجہ مواد کی ضرورت ہڑتی ہے جو زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کی توجہ حاصل کر سکے۔اگر آپ کے اندر اردو یا انگلش زبان میں ایسا پرکشش کونٹینٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے تو آپ ایک نہایت کامیاب کونٹینٹ رائیٹنگ کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو کونٹینٹ فراہم کر سکتے ہیں۔🕶 لائف کنسلٹنگ🌏اگر آپ کا مطالعہ آپ کی معلومات آپ کا تجربہ اور آپ کی سنجیدگی اور ڈیلنگ اچھی ہے تو آپ پریشان ذدہ لوگوں کو زندگی جینے کے گر سکھا کر ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں.اس میں عزت ہے علم ہے اور بہترین کاروبار بھی ہے.💻 یوٹیوبر🎥اگر آپ میں کسی بھی طرح کی مہارت ھے، جسے آپ ویڈیوز کی صورت میں اس بہترین انداز میں پیش کرسکتے ھیں کہ جس میں دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کچھ سیکھنے یا تفریح کا موقع ھو تو فورا یوٹیوب پر اپنا چینل بناکر ڈھیروں کماسکتے ھیں.📡 آن لائن اسٹور💺انٹرنیٹ پر Olx کی طرح کئی ویب سائٹس ھیں جو آپ کو مفت اسپیس فراہم کرتی ھے جہاں آپ اپنی کوئی بھی پراڈکٹ آن لائن بیچنے کے لیے رکھ سکتے ھیں، جہاں گھر بیٹھے آپ کمائی کرسکتے ھیں.🏍 بائیک رائیڈر 🛵اگر آپ شہر کے شاھراہوں کا بخوبی علم رکھتے ھوں اور آپ کے پاس اپنی موٹر سائیکل ھوتو آپ کریم، اوبر اور فوڈپانڈہ جیسی کمپنیوں سے منسلک ھوکر اچھی خاصی کمائی کرسکتے ھیں.🤝 دراز دوست 🤝آن لائن شاپنگ ویب سائٹ "دراز" نے دراز دوست کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ھے جس سے منسلک ھو کر آپ بہترین کمائی گھر بیٹھے کرسکتے ھیں.📱 ایپ ڈویلپرز 🖥موبائل کا دور چل رھا ھے، ایپ بنانے کا چھوٹا سا کورس کرکے آپ خود گھر بیٹھے مختلف ایپس بناکر اسے پلے اسٹور میں ڈال کر گھر بیٹھے زبردست کمائی کرسکتے ھیں.ایک دوست کا بھیجا ہوا پیغام باقی دوستوں کے نامپچھلے دنوں میں نے بریانی کی دیگ پکوا کر تقسیم کی تھی۔۔۔جس میں دس کلو چکن اور دس کلو چاول تھے۔۔کل خرچہ آیا تھا باون سو روپے۔۔ان باون سو روپے میں پکانے والے نے اپنی مزدروی بھی شامل کی۔۔چلیں ہم فرض کر لیتے ہیں کہ ہم خود پکائیں تب بھی باون سو روپے خرچہ۔۔اور دس کلو چاول دس کلو چکن۔۔۔ایک دیگ سے آسانی سے نوے سے سو پارسل بنائے جا سکتے ہیں۔۔میں نے دس کلو کی دیگ سے خود نوے کے قریب پارسل بنائے ہیں۔۔ایک کلو مرغی سے دس بوٹیاں نکل سکتی ہیں یعنی دس کلو مرغی سے سو بوٹیاں۔۔اب ایک دیگ بنائیں جس میں دس کلو چاول ہوں اور سو بوٹیاں (دس کلو چکن ہو)۔۔دیگ پر کل خرچہ باون سو آیا۔۔آپ نے نوے پارسل بنانے ہیں۔۔آسانی سے بن جائیں گے۔۔ میں نے خود بنا کر محلے میں تقسیم کیے تھے۔ ہر پارسل میں ایک ایک بوٹی ڈالیں۔۔ایک ریڑھی لگائیں۔۔یا ایک چھوٹی سی دکان کرائے پر لیں۔۔زیادہ نہیں صرف اسی روپے میں ایک پیکٹ بیچیں۔۔آپ چکن پیس والی بریانی بیچ رہے ہیں۔۔اسی میں لازمی بکے گی۔۔بازار میں گندی سے گندی چکن بریانی بھی نوے روپے میں بکتی ہے لیکن آپ اسی میں بیچو۔۔۔اس عوام کو بوٹیاں بہت بھاتی ہیں۔۔ہر پارسل سے بوٹی نکلے گی۔۔۔باون سو خرچہاسی کے حساب سے نوے پارسل۔۔بہتر سو روپےپورے دو ہزار کی بچت۔۔۔(اور سو میں سے دس بوٹیاں بھی آپ کی)روز کی دو ہزار۔۔مہینے کا ساٹھ ہزار منافعایک انجیئر دو سال کے تجربے کے بعد ساٹھ ہزار تک پہنچتا ہے وہ بھی سارے نہیں کچھ کچھ۔۔۔۔۔اب مجھے بتائیں یہ کتنا مشکل یا کتنا نان پریکٹیکل کام ہے۔۔آپ کو خود ریڑھی لگاتے شرم آتی ہے؟سارا کام خود کریں۔۔بس بیچنے کے لیے محلے کا کوئی ان پڑھ نوجوان آگے کر دیں۔۔۔اسے کہیں دو ہزار میں سے پانچ سو تیرا۔۔۔تو نے صرف بیچنا ہے۔۔۔اس کی مہینے کی آمدن پندرہ ہزار اور آپ کی صرف پکا کر اور انویسٹ کر کے مہینے کی پینتالیس ہزار۔۔اور جب آپ کا نام بن جائے گا یقین کریں کسی کاروباری ایریا میں آپ دوپہر دس بجے ریڑھی لگائیں گے اگلے چار گھنٹے میں سب بک چکا ہو گا۔۔سڑک پر صرف چار گھنٹے کی محنت اور منافع ہی منافع۔۔۔چلیں اب بتائیں۔۔کیا یہ درست نہیں کہ پاکستان میں پیسہ کمانا ہرگز مشکل نہیں #Business
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment