Friday, 15 March 2024

*بواسیر کی اقسام*بواسیر کی دو اقسام ہیں۔ 1- *بادی یا ریحی بواسیر*2- *خونی یا دموی بواسیر*پھر خونی کی بھی دو اقسام ہیں۔ 1- *دامیہ*جس میں مسوں کے ساتھ خون آتا ہو اس کو دامی یا دامیہ کہتے ہیں۔ 2- *عمیا*جس میں مسے تو ہوتے ہیں مگر خون نہیں آتا۔ اس کو عمیا کہتے ہیں۔ *نوٹ*ریحی بواسیر میں مسے نہیں ہوتے اگر ہوں بھی تو نمایاں نہیں ہوتے *مسوں کی اقسام*بواسیری مسے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ مختلف شکل و صورت کی وجہ سے ان کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں۔ چند اقسام درج ذیل ہیں۔ *عنبی* (انگوری شکل)۔ *تینی* (انجیرکی شکل)۔ *ثولولی* (دانہ مسور کی شکل)۔ *تمری* گٹھلی کھجور کی مانند سخت*توثی* (شہتوت کی طرح لمبے اور نرم)مقام کے لحاظ سے بواسیر کے مختلف نام ہیں مثلاً،*بواسیر الانف*ناک کے اندر بدگوشت پیدا ہو جاتا ہے۔ جو گلٹی کی طرح سخت اور سفید ہوتا ہے اس کے ساتھ درد کم ہوتا ہے۔ گاہے یہ بد گوشت سرخ اور نیلا ہوتا ہے۔ جس کے ساتھ درد شدید ہوتا ہے۔ خصوصاً جب اس کے ساتھ جب زرد اور بدبودار پانی بہہ رہا ہو۔ *بواسیر شفت*ہونٹ کی بواسیر س میں گاہے اوپر والے ہونٹ پر نیلے رنگ کا ابھار سا پیدا ہو جاتا ہے۔ ہونٹ باہر کی جانب لوٹ جاتا ہے۔ درمیان سے پھٹ جاتا ہے۔ اور گاہے نیچے والے ہونٹ پر سیاہ رنگ کا توت نما ابھار پیدا ہو جاتا ہے۔ *بواسیر الرحم*رحم کے اندر مسے پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ مسے درد کی شدت کے وقت سرخ ورنہ زرد رہتے ہیں۔ ان سے میل کی مانند رطوبت خارج ہوتی ہے۔ جس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے۔ *بواسیر مقعد*اس کی دو اقسام ہیں 1- *بواسیر مقعد خارجی*مبرز کے باہر کی جانب ایک یا دو مسے بن جاتی ہیں۔ ان میں خارش جلن اور درد ہوا کرتا ہے۔ قبض ہونے سے یا سخت اور سرد جگہ بیٹھنے سے ان میں ورم ہو کر درد اور سوزش ہوتی ہے۔ 2- *بواسیر مقعد داخلی*مبرز سے لے کر دو انچ اوپر تک مسے بنتے ہیں۔ یا تو مقعد کے ارد گرد چاروں طرف میوکس ممبرین میں وریدیں پھول جاتی ہیں۔ *نوٹ* :-خارجی بواسیر در اصل اندرونی بواسیر کی علامت ہے۔ یعنی پہلے اندرونی بواسیر ہوتی ہے۔ اور اس کے کچھ عرصہ بعد خارجی بواسیر پیدا ہو جاتی ہے۔ *ضروری یاداشت*۱- بواسیر کیسی بھی ہو اس کا سبب واصلہ بواسیری زہر ہے جو جسم انسان کے اندر ہی تیار ہوتا ہے اور عموماً اس کی نوعیت موروثی ہوتی ہے۔ ۲- علاج کرتے ہوئے اگر بواسیر کی بجائے بواسیری زہر کو پیش نظر رکھا جائے تو ہر قسم کی بواسیری علامات کا کامیاب تدارک ہو سکتا ہےنسخہ ھوالشافیدھماسہ 100 گرامتخم سرس 100 گراممغز نیم 50 گرامرسونت اصلی 80 گرامھلدی 30 گرامتخم بکاین 50 گرامپوست ریٹھا 40 گرامان سب اشیاء کوئی گرائنڈر کرلیں حسب ضرورت250 ملی کیپسول یا نخودی گولی تیار کرلیں ایک گولی یا کیپسول ھمراہ تازہ پانی سے صبح بعد از ناشتہ اور ایک رات کو بعد از کھانا

No comments:

Post a Comment