Monday, 25 March 2024
السلام علیکم نیو کاروباری حضرات کیلئے 28 لاکھ کا پوسٹمیں عرصہ دس سال سے تجارت میں ہوں اس جیسی دوسرے کاروباری گروپوں میں اپنے تجربہ کے بنیاد پر آپ کے سوالوں کا جواب دیتا رہتا ہوںاپنی اصل آئی ڈی سے پوسٹ کرتا تو شاید بہت سے افراد جان لیتےمیری چند غلطیوں کی وجہ سے مجھے اب تک 28 لاکھ کا نقصان ہوچکا ہے اب میں ان پیسوں کا مقروض ہوں اور قرضوں تلے زندگی گزارنے سے تو بہت سے افراد خودکشی کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے ضرورت محسوس کی اس پر کچھ لکھوں1= قرض لیکر کبھی بھی نیو کاروبار شروع نہ کریں انتہائی مجبوری ہو تو دس فیصد سے سٹارٹنگ لیں یک دم پورہ سرمایہ نہ لگائیں2= ایسا کاروبار جس میں حساب کتاب کا پتہ آسانی سے نہ چلیں اسمیں دوسروں کے پیسے انوسٹ نہ کریں3=توکل اور اچھی امید سے کاروبار نہ کریں بلکہ پورا حساب کتاب رکھیں4= کاروبار سے منافع اتنا ہی لیں جتنی اسکی آمدن ہو5= اپنا ادھار شروع کے دو مہینوں میں لازمی وصول کریں6= بڑا کاروبار دیہاتوں میں شروع کرنے کی غلطی نہ کریں7=اپنے پاس دوسروں کے پیسے زیادہ وقت کیلئے ہرگز نہ رکھیں چاہے وہ بیسی ہی کیوں نہ ہو8= اپنا سارا پیسہ سیزنی تجارت میں انوسٹ نہ کریں خاص کر جب نقصان کا اندیشہ ہومجھے ان کاروباروں پر مکمل عبور حاصل ہےشوز پی یو ، پی سی یو اور لیدرکنفنکشری ایٹمز جمع سویٹسسرف فارمولے فیکٹری اور مارکیٹنگلانڈری سوپ بنانے سے مارکیٹنگ تکسورج مکھی پہچان بھنائی اور پیکنگنمک پرچیزنگ سے مارکیٹنگ تک مونگ پھلی پہچان اور خریدوفروختیہ سب کاروبار میں نے کئے ہیں اس لئے جو بھائی اچھی تنخواہ یا پارٹنرشپ پر مجھے لینا چاہیں تو مشکور رہونگا کمنٹ میں نمبر چھوڑیں میں رابطہ کرونگا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment