Wednesday, 21 February 2024
یورپ اور شمالی و جنوبی امریکہ میں لوگ گورے اور افریقہ میں کالے کیوں ہوتے ہیں ؟جواب: جن علاقوں میں کم دھوپ ہوتی ہے وہاں پر انسانوں میں ایک میٹویشن ہوئی جس کی وجہ سے ان کے رنگ سفید ہوگئے۔ اس میوٹیشن کی وجہ سے ان کی جلد سے کم میلانن خارج ہوتی ہے۔میلانن ایک پگمنٹ ہے جو جلد کو رنگ دیتا ہے اور سورج کی الٹرا وایلیٹ (UV) شعاعوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ کم میلانن کی مقدار کی وجہ سے، ان علاقوں کے لوگوں کی جلد سفید ہوتی ہے۔ اس سے انہیں کم دھوپ میں بھی وٹامن ڈی بنانے میں مدد ملتی ہے اور انہیں کم دھوپ کی وجہ سے الٹرا وائلٹ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔دوسری طرف افریقہ جیسے علاقوں میں جہاں دھوپ کی شدت زیادہ ہوتی ہے وہاں کے باشندوں کی جلد میں میلانن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی جلد کا رنگ کالا ہوتا ہے۔ زیادہ میلاننUV شعاعوں سے بہتر حفاظت فراہم کرتا ہے، جو جلد کے کینسر اور دیگر نقصانات سے بچاؤ میں مددگار ہوتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment