Sunday, 25 February 2024

نفس کا ڈھیلاپن / جنسی خواہش کی کمی۔۔۔ Low libidoیہ مسلئہ بھی مردوں میں بہت عام ہے۔یوں تو عموماً مردوں میں 3 طرح کے جنسی مسائل آتے ہے ، پہلا نامردی ، دوسرا سرعت انزال یعنی 1 منٹ سے پہلے یا دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جانا اور تیسرا مسلئہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہے، تقریباً ہر پانچویں مرد کو اس مسئلے کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ عارضی یا طویل مدتی مسلئہ ہو سکتا ہے۔ یہ مسلئہ اجکل +40 مردوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی کافی عام ہے،اس میں مرد کو کسی بھی وجہ سے ہمبستری کی خواہش کی کمی کا ہونا ،مزید جنسی تصورات یا جنسی خیالات میں بھی کمی کا ہونا۔ اور جس کی وجہ سے سیکس کرنے کو دل نہیں کرتا، ،اور خواھش کے باوجود نفس کا ڈھیلا ھوجانا ۔،ایسی صورت میں مریض خود کو نا مرد سمجھنے لگتا ہے۔ اور جو لوگ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں ،وہ خود کو شادی کے قابلِ نہیں سمجھتے ۔ ۔Low Libido کی وجوہاتیوں تو اس کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہے ، کچھ عام معمولی سی وجہ ہوتی ہیں اور کچھ پیچیدہ وجوہات1: سیکس انزائٹی یا کانفیڈینٹ کی کمی ،یہ نئے شادی شدہ لڑکوں میں عام مسلئہ ہے،ان کو ہمبستری کے ٹائم اچھی طرح اریکشن نہیں ہو پاتی،2: کسی بھی وجہ سے سیکس ہارمون جیسے testosterone کی کمی کا ہونا 3: ازدواجی تعلقات کے مسائل کا ہونا 4: کچھ دوائیں لینا، جیسے اینٹی ڈپریسنٹس, وغیرہ 5:کچھ وٹامنز کی کمی کا ہونا جیسے وٹامن ڈی بی بارہ، ویسے بھی تقریباً 80 پرسنٹ آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ھے۔وٹامن ڈی کی کمی ڈھیلے پن کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ھے( لہذا اسکا ٹیسٹ کرا کے کمی پوری کرنی چاھیے)6: لمبے عرصے سے ڈپریشن ،سٹریس کا ہونا بھی اس کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ ڈیپریشن ،سٹریس سے بھی ٹیسٹوسٹیرون کی کمی ہو سکتی ہے،7: موٹاپا ، نیند کی کمی ،اور سگریٹ نوشی کا ہونا8: عمر کا زیادہ ہونا, جیسے تیس یا پینتیس سال عمر کے بعد ویسے بھی سالانہ %1 ٹیسٹوسٹیرون ھارمون کا لیول گرتا ھے جو جنسی خواھش کی کمی یا ڈھیلے پن کا موجب بن سکتا ھے۔ 9: کسی وجہ نا مردی یا Erectile disfunction کا ہونا ، اس میں تو اریکشن ہی نہیں ہوتی، 10: مزید کچھ دائمی بیماریاں ، جنسی خواہش کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، جیسے کہ دل کی بیماری، ذیابیطس، ایک غیر فعال تھائیرائیڈ ، مسانے اور گردے کے مسائل وغیرہ وغیرہ ۔low libido کی تشخیص و علاج تشخیص اور علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، کیونکہ اس کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں،اور ہر مریض میں مختلف ہوتی ہیں۔جسکا علاج بھی ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے۔باقی اپنی مرضی سے اریکشن والی میڈیسن لینے سے پرہیز کریں،اسکے سیریس سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں۔باقی دائمی لو لیبیڈو یا جنسی خواہش کی کمی کی تشخیص کے لیے کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں، جیساکہ1) serum testosterone test2)serum TSH3) Sex Hormone Binding Globulin (SHBG) testEtc باقی جنسی صحت اور جسمانی صحت کے لیے ان اہدیات پہ عمل کریں, 1: روزانہ 6 سے 8 گھنٹے تک پرسکون گہری نیند لیں۔2: روزانہ 30 منٹ تک واک ورزش کریں۔ 3:سٹریس فری رھیں.اور تنائو وغیرہ سے بچیں 4:اچھی خوراک کھاٸیں, اور جنسی اعتدالی اختیار کریں، 6:سیکس انزائٹی اور ڈیپریشن کی صورت میں ان کا علاج نفسیاتی ڈاکٹر سے کروائیں ، اور مزید وٹامن ڈی اور بی 12 کے لیب ٹیسٹ کروائیں اور ان کی کمی کی صورت میں ان کا میڈیکل علاج کروائیں ،

No comments:

Post a Comment