Wednesday, 14 February 2024

پانی جسم کے فاضل مادوں پیشاب کے ذریعہ اخراج میں مدد دیتا ہے۔گردے خون کو چھان کر(فلٹریشن) فاضل مادوں کو پیشاب(Urine) کے ذریعے جسم سے خارج کرتے ہیں۔پانی کی کمی سے گردوں اور اخراجی نظام کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔زیادہ وقت کے لیے جسم کو کم پانی ملنا گردوں کو بھی خراب کرسکتا ہے۔🌟غذا کا ہاضمہ اور انجذابپانی غذا کے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔نظام ہضمی میں غذا کے بڑے سالمے(مالیکیولز) Hydrolysis عمل کے ذریعے چھوٹے سالموں اور ذرات میں تبدیل ہوتے ہیں۔چھوٹے سالمے اور ذرات پانی میں حل ہو کر نظام ہضمی(ڈاٸجسٹو سسٹم) سے خون اور لمفاٸ نظام(Lymphatic System) میں جذب ہوتے ہیں۔🌟پانی سے دماغ کی بہتر کارکردگیہم نے پڑھا ہے کہ دماغ یعنی بھیجے(Brain)میں پانی کا بہت زیادہ(تقریباً اسی سے نوے فیصد) حصہ پانی ہوتا ہے,اس لیے دماغ اور اعصابی نظام کی بہتر کارکردگی کے لیے جسم میں پانی کی مناسب مقدار میں موجودگی ضروری ہوتی ہے۔دماغ Hydrated ہونے سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔پانی کی کمی سے سردرد,ڈپریشن,یاداشت میں کمی,تھکاوٹ,چڑچڑاپن وغیرہ جیسی شکایات ہوتی ہیں۔🌟پانی,دل اور دوران خونقلب یا دل کے عضلات(پٹھے)اور خون میں پانی بالترتیب 75 اور 85 فیصد حصہ ہوتا ہے۔جسم میں پانی کی مناسب مقدار دل کی بہتر کارکردگی اور جسم میں خون کے دوران(Blood Circulation) کے لیے ضروری ہے۔پانی کی کمی سے دل کے عضلات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے,خون گاڑھا ہوتا ہے,شریانوں میں سختی پیدا ہوتی ہے اور بلڈ پریشر میں بھی اضافہ دیکھا جاتا ہے۔البتہ پانی کی زیادہ مقدار سے دل پر بوجھ پڑتا ہے۔🌟پانی جسم کا ایک Lubricant ہےپانی جسم کے مختلف ماٸعات جیسے آنسو,لعاب دہن(تھوک)اور مختلف بافتوں(Tissues) کے درمیان ماٸع کا حصہ بن کر Lubricant کی طرح یعنی آپسی حصوں میں رگڑ سے بچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔🌟پانی اور جوڑپانی جوڑوں میں Lubrication کی طرح کام کرتا ہے یعنی پانی ہڈی کی سطحوں کو رگڑنے سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔پانی کی موجودگی سے جسم کے Connective Tissues میں لچکیلا پن پیدا ہوتا ہے۔پانی کم ہونے سے جسم کے مختلف جوڑوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔🌟مقویات(غذاٸ اجزا) اور دوسری اشیا کی خون کے ذریعے منتقلیپانی میں حل ہوکر مقویات جیسے گلوکوز,وٹامنز(وٹامن سی اور وٹامن بی کمپلکس) اور دوسری اشیا جیسے آکسیجن,کاربن ڈاٸ آکساٸیڈ اور دواٸیں وغیرہ خون کے ذریعہ جسم کے ایک مقام سے دوسرے مقام کو منتقل ہوتی ہیں۔🌟پانی اور نظام تنفسجسم میں پانی کی مناسب مقدار میں موجودگی میں پھیپھڑے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔آکسیجن اور کاربن ڈاٸ آکساٸیڈ کے لین دین میں پانی کا اہم رول ہوتا ہے۔جسم سے پانی کم ہونے پر الرجی اور دمہ کی شکایات میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔🌟پانی اور جسم کا استحالہہمارے جسم کے اندر مختلف افعال کے لیے کٸ کیمیاٸ تعاملات(Chemical reactions) ہوتے رہتے ہیں جنہیں استحالہ یا میٹابولزم کہتے ہیں۔ان کیمیاٸ تعاملات میں پانی کا اہم رول ہے۔ہماراجسم غذا(گلوکوز) سے تواناٸ حاصل کرتا ہے۔تواناٸ پیدا کرنے کے لیے بھی پانی درکار ہوتا ہے۔پانی کی کمی سے میٹابولزم پر اثر پڑ سکتا ہے۔🌟جسمانی درجہ حرارت کو نارمل رکھناانسان کے جسمانی درجہ حرارت کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ(98.6 ڈگری فارن ہاٸیٹ)پر برقرار رکھا جاتا ہے۔اس درجہ حرارت کو انسانوں کا نارمل درجہ حرارت کہتے ہیں۔جسم کے درجہ حرارت کو Body Temperature Regulatory System نارمل رکھتا ہے اور اس نظام میں پانی بہت اہم رول ادا کرتا ہے۔ماحول کا درجہ حرارت بڑھنے,پٹھوں کی کارکردگی اور مختلف امراض میں فاسد مادوں سے جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے۔پانی پسینہ کی صورت میں خارج ہو کر درجہ حرارت کو کم کرتا ہے۔اس لیے پانی کو انسانی جسم کا Coolant بھی کہا جاتا ہے۔جب جسمانی درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ(106 فارن ہاٸیٹ) سے بڑھتا ہے تو مختلف خلیوں(Cells) کی موت ہونے لگتی ہے۔------------------------------------------ایک بالغ شخص کے جسم سے یومیہ دو سے تین لیٹر پانی کا اخراج ہوتا ہے۔جسم سے پانی کے اخراج کا اہم ذریعہ پیشاب ہے۔غیر محسوس طریقے سے پھپھڑوں اور جلد سے(پسینہ کے ذریعے)پانی کا اخراج ہوتا ہے جسے Transpiration کہا جاتا ہے۔تحریر:ڈاکٹر عابد معزمعلومات کے لیے پیج فالو کیجئیے 👈🏼 Amir Riaz جزاک الله 🌿🍁

No comments:

Post a Comment