Friday, 2 February 2024
سر درداس کی بہت ساری وجوہات ہیں. یاد تر مندرجہ ذیل ہیںٹینشن یا تناؤ کی سر دردمائیگرینسائنوسائٹس [Sinusitis ]کلسٹر ہیڈیک [ Cluster headache ]پانی کہ کمیبخارنیند کی کمیدھوپ کی تپشریباؤنڈ ہیڈیکٹینشن ہیڈیک یا تناؤ کا سر دردسب سے عام قسم ہےسر کے گرد دباؤ کے سخت بینڈ کی طرح محسوس ہوتا ہےکسی اور طبی حالت کی وجہ سے نہیں ہوتااتنا شدید نہیں ہوتاسر کے دونوں طرف یکساں درد کندھوں/ گردن کے پٹھوں میں سختی یا درد محسوس ہوتا ہےآدھے گھنٹے سے لے کر کئی دنوں تک رہ سکتا ہےمائگرینعموما آدھے سر میں درد ہوتا ہے جو سر کے دونوں طرف بھی ہو سکتا ہےسر درد کے ساتھ روشنی اچھی نہ لگنا اور متلی بھی عام ہےتقریبا 25 فیصد افراد کو روشنی کے گولے یا مختلف اشکال نظر آ سکتی ہیں، بولنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے یا چہرے ، بازو اور ٹانگوں پر سوئیاں چبھ سکتی ہیںکلسٹر سر دردشدید سر درد ہوتا ہے جو دن میں کئی بار ہوسکتا ہے اور ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتا ہےتیز چبھنے والا درد عام طور پر سر کے ایک طرف آنکھ کے گرد ہوتا ہےسال کے ایک ہی وقت یا دن کے مقررہ اوقات میں ہوتا ہےبغیر کسی وارننگ کے جلدی شروع اور جلدی بند ہو جاتا ہےدرد آپ کو بے چین کر سکتا ہے، ہو سکتا ہے آپ گھومنا یا اپنے جسم کو حرکت دینا چاہیںسر درد 15 منٹ اور 3 گھنٹے کے درمیان رہتا ہےدیگر علامات میں شامل ہیں:آنکھ سے پانی آنا یا ایک طرف پپوٹوں کا جھک جانا اور آنکھ میں سوجن، پسینہ آنا یا ناک بہنا۔سائنوسائٹس [ Sinusitis ]چہرے کی ہڈیوں کے درمیان خلا سائنس sinus کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہےزکام/فلو میں یہ خلا بلاک ہونے سے دباؤ بڑھتا ہے اور درد کا باعث بنتا ہےپیشانی، گال کی ہڈیوں میں درد دباؤ کی طرح ہوتا ہےجب آپ آگے جھکتے ہیں تو عام طور پر بدتر محسوس ہوتا ہےپانی کی کمی کی وجہ سے سر درددرد پورے سر کے ارد گرد محسوس ہوتا ہےیہ علامات پانی کی کمی کی وجہ سے سر درد کی طرف اشارہ کرتی ہیںسر کے ارد گرد کہیں بھی دردپیاسکم یا گہرے رنگ کا پیشابچکر اور چڑچڑاپنپانی کی کمی سے سر درد اور متلی ہو تو یہ شدید پانی کی کمی کی علامت ہوتی ہےریباؤنڈ سر درد [ Rebound headache ]اس وقت ہوسکتا ہے جب آپ کچھ دوائیں چھوڑتے ہیںریباؤنڈ سر درد ایک مدھم درد کا احساس پیدا کرتا ہے جو کہ تناؤ کے سر درد کی طرح محسوس ہوتا ہے اور صبح کے وقت بدتر ہوتا ہےیہ چڑچڑاپن، بے سکونی یاداشت کی کمزوری، متلی بھی کر سکتا ہےمختلف قسم کے سر درد کے سب سے عام محرکات یہ ہیںذہنی تناؤ یا جسمانی طور پر تھکندانتوں اور جبڑے کے مسائل جیسے کہ رات کو دانت پیسناآنکھوں میں تناؤ (مثلا جب کمپیوٹر کے سامنے طویل عرصے تک بیٹھے رہیں)نیند کی کمیتمباکو نوشی•شرابکیفین کا زیادہ استعمالزیادہ مشقتکچھ ادویاتزیادہ اونچائی پر کام کرناگرمیمعدے کی تزابیت [ Acidity ]سائنوسائٹس ، فلو، الرجی، پانی کی کمیسر درد سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟آرام کریں اور سونے کی کوشش کریںگرم پانی سے غسلسر، گردن اور کندھے کا مساج کریںاس کے باوجود سر درد کا آرام نہ آۓ تو ادویات کا استمعال اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کریں کیونکہ کوۂی سنجیدہ بیماری بھی وجہ ہو سکتی ہےہر انسان کے لئے سر درد کی وجہ مختلف ہو سکتی ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment