Saturday, 10 February 2024

#نوجوانوں_کو_صحت_کے_ہوالے_سے_ضروری_ہدایات1۔👈جنسی اعضا کو صحت مند اور تندرست رکھنے کے لیے عام جسم کی صفائی اور پاکیزگی کے ساتھ ساتھ ان کی صفائی اور پاکیزگی بھی ضروری ہے ۔2۔👈 پیشاب کی خواہش ہونے پر فوراّٙ کر دینا چاہیے پیشاب کو روکنے سے احتلام ہونے لگتا ہے رات کو سوتے وقت ضرور پیشاب کرنا چاہیے ۔قبض نہ ہونی چاہیے ۔موئے زیر ناف کی صفائی بھی ہر ہفتے کرنی چاہیے ۔3۔👈عورتوں سے بات چیت کرنے سے سخت پرہیز ضروری نہیں ہے مگر یہ ضروری ہے کہ لڑکیوں کے ساتھ جسمانی اختلاط سے دور رہیں ۔اس طرح جنسی جذبات جوش میں آ جاتے ہیں اور پھر اس کی تسکین کے لیے غلط راستوں یا گناہگارانہ تعلقات قائم کر کے مصیبت میں پھنسنا پڑتا ہے ۔4۔👈جنسی خواہش جوانی کے زمانہ سے شروع ہوتی ہے اس لئے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پختگی حاصل ہونے تک اپنی جنسی امنگوں کو قابو میں رکھیں تاکہ آگے چل کر مناسب وقت پر ان سے پورا پورا فائدہ اٹھا سکیں ۔5۔👈انسانی نسل کی بڑھوتری کے لیے شادی مذہبی ،اخلاقی اور قانونی طریقہ ہے لہذا جنسی جذبات کو غلط راستوں پر ڈالنے کے بجائے اسے کنٹرول میں رکھ کر شادی تک محفوظ رکھنا چاہیے ۔6۔👈 یہ ہرگز نہ سوچیں کے جب تک آپ پورے جوان نہ ہوں اور روزگار کا ذریعہ پیدا نہ ہوجائے شادی نہ کی جائے رزق زمہ اللہ پاک نے اٹھا رکھا اور جو اللہ کی بندی آپکے گھر آئے گی وہ اپنے حصے کا لیکر آئے گی ۔7۔👈غیر فطری جنسی تسکین کے طریقوں سے بچنا چاہیے ۔نیز بازاری عورتوں سے بچنا چاہیے ایسی بیشتر عورتیں جنسی امراض مثلا ً آتشک ،سوزاک اور ایڈز وغیرہ میں مبتلا ہوتی ہیں ۔8۔👈 نوجوانوں کو رات جلدی سونا اور صبح جلدی اٹھنا چاہیے ۔یہ بھی جنسی اعضا پر اچھا اثر ڈالتا ہے ۔تنگ پتلون نہ پہننی چاہیے کیونکہ اس سے جلد اور تناسلی اعضا پر دباو پڑتا ہے۔

No comments:

Post a Comment