Friday, 2 February 2024
Depression Treatment ڈیپریشن/انزائٹی کامفت علاج۔ اسلام وعلیکم آپ درج ذیل اچھی عادات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہلکے اور درمیانے ڈیپریشن/ انزائٹی اور سٹریس کو کافی حد تک کنٹرول یا ختم کر سکتے ہیں۔ یقین کریں اس پہ عمل کر کے آدھے سے زیادہ ڈیپریشن والے مریض بغیر میڈیسن کے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ اور ڈاکٹروں کی فیس اور میڈیسن کے اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں ۔ باقی یہ یاد رکھیں ، کہ ڈپریشن کی میڈیسن ڈیپریشن کو بلکل ختم نہیں کرتی بلکہ ڈیپریشن کو کنٹرول اور مریض کی مدد کرتی ہے تا کہ مریض اپنی غلط عادات و سوچ کو ٹھیک کر سکے،اور اپنی زندگی میں اچھی عادات و سوچ کو اپنا سکے، اور جو لوگ ڈیپریشن کی میڈیسن لے رہے ہیں وہ بھی ان درج ذیل ہدایات پر ضرور عمل کریں۔ شکریہ 1:خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔سب سے پہلے مریض کو چاہیئے کہ وہ خود کو اچھے کاموں میں مصروف رکھیں، یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ ڈیپریشن کو کنٹرول کرنے کا،اور تنہائی سے حتی الامکان پر ہیز کریں۔2:جگہ کا بدلنا وغیرہ مریض کو چاہیے کہ جس چیز یا انسان سے ڈپریشن ہو رہا ہے اس چیز یا شخص سے کچھ دن کے لیے خود کو منقطع کر لیں ۔ماحول کو بدلیں۔ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کچھ دن کے لیے کم کر دیں ۔3:ورزش کا کرنا ڈپریشن کے مریض کو چاہیے کہ صبح و شام میں ورزش کریں بھاگے دوڑیں ،جوگنگ کریں اس سے مریض کو بہت ری لیکس ملتا ہے ۔اور روزانہ کچھ منٹ گہری سانس کی مشقیں بھی کریں ۔(Deep breathing) خصوصاً جس ٹائم مریض کو بے چینی محسوس ہو۔4: موبائل کا کم استعمال کریں، اور اپنے مرض کے بارے میں سرچ کرنے سے پرہیز کریں، اور مشتزنی و پورن واچنگ سے بچیں۔ 5:سونے اور جاگنے کے اوقات طے کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔ اور اگر رات کو نیند نہ آئے تو کچھ دیر مطالعہ کریں جب تک نیند نہیں آجاتی۔ اور سوتے وقت ماضی کے خوشگوار واقعات کو ذہن میں لائیں6: متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کریں، جیسے سالاد ،ہری سبزیاں ، فروٹ جیسے کیلا اور ڈری فروٹ وغیرہ۔ کیونکہ وٹامنز کی کمی سے بھی ڈیپریشن کا مسلئہ شدید ہو سکتا ہے ۔( فاسٹ فوڈز ،تمام بوتلوں ،تمام میٹھی اشیاء اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں اور مزید IBS کے مسئلے میں دودھ والی چائے کے ساتھ تمام دودھ سے بنی اشیاء سے پرہیز کرنی چاہیے)7:ماضی کے نا خوشگوار واقعات کی بجائے خوشگوار اور کامیاب واقعات کو بار بار ذہن میں لائیں۔ تا کہ آپ کو اچھا محسوس ہو ۔اور اپنی گفتگو میں ماضی کی بجائے زمانہ حال اور مستقبل کے جملے استعمال کریں،8:مزہبی رسومات میں شرکت کرناجیسے نماز کی پابندی اور دیگر مذہبی رسومات میں شرکت کریں،نماز ڈپریشن کے مریض کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے اور ڈپریشن سے نکلنے کا بہترین ذریعہ نماز بھی ہو سکتی ہے9:چہرے پر مسکراہٹ رکھیں بے شک شروع میں یہ مصنوعی ہی کیوں نہ ہو لیکن یہ ڈپریشن سے نکلنے میں مدد ضرور کریگی۔10:جب طبیعت کچھ بہتر ہونا شروع ہو جائے تو یہ جملہ دن میں کئی بار دہرائیں" کہ میں ہر طرح اور ہر لحاظ سے روز و بروز بہتر سے بہتر ہو رہا ہوں" اور گر کوئی منفی خیال بار بار آئے تو اس کو ختم کرنے کے لیے یہ مشق کریں آنکھوں کے ڈھیلوں کو بائیں طرف اوپر کی جانب گھمائیں پھر دائیں طرف اوپر کی جانب گھمائیں ۔ اس عمل کو کئی مرتبہ دہرائیں۔یقین کریں ان ہدایات پر عمل کر کے ڈیپریشن اور سٹریس کو کافی حد تک کنٹرول یا ختم کر سکتے ہیں ،لیکن اس پہ محنت اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اگر پھر بھی کچھ مریض شدید ڈیپریشن / انزائٹی کی وجہ سے ان ہدایات پر عمل نہیں کر سکتے یا ان ہدایات پر عمل کر کے ان کو آفاقہ نہیں ہوتا، تو پھر ان کو میڈیکل علاج کےلئے ڈاکٹر (سیکیاٹرست) سے رجوع کرنا چاہیے ، علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ڈپریشن سے مریض کی زندگی بہت ہی متاثر ہوتی ہے ،باقی کمنٹ سیکشن میں یا فیس بک پہ میڈیسن کا نام پوچھ کر بے وقوف نا بنے,کیونکہ ڈیپریشن/انزائٹی کے علاج کا دورانیہ اور میڈیسن کی قسم اور مقدار ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے، اور مریض کو ڈیپریشن کے ساتھ کوئی جسمانی بیماری بھی ہو سکتی ہیں ، لہذا میڈیسن ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے لینی چاہیں، باقی میڈیکل علاج کا دورانیہ ،کچھ مریضوں میں 4 سے 6 مہینے تک ہوتا ہے تو کچھ مریضوں کو لمبے عرصے تک میڈیسن استعمال کرنا پر سکتی ہے ، لہذا آپنے ڈاکٹر کے مطابق علاج کا دورانیہ مکمل کریں اور اپنی مرضی سے نہ میڈیسن لیں اور نہ ہی چھوڑیں ۔ شکریہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment