Wednesday, 14 February 2024
جب سیارہ زہرہ سورج کے سامنے سے گزرتا ہے تو اس واقعے کو sun venus transit کہا جاتا ہے، اس دوران ہمیں سورج کے سامنے سے ایک نقطہ گزرتا دکھائی دے رہا ہوتا ہے، یہ نظارہ آخری بار دنیا نے جون 2012ء میں دیکھا تھا۔ اس سے پہلے یہ نظارہ 8 جون 2004ء کو بھی دیکھا گیا تھا، جب 2004ء میں یہ واقعہ ہوا تھا تب میں دس بارہ سال کا تھا اور کم علمی کی وجہ سے میں نے یہ نظارہ ایکسرے شیٹ کی مدد سے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایکسرے شیٹ سورج کی خطرناک شعاعوں کو نہیں روک پاتی، میں کچھ دیر تک یہ نظارہ دیکھتا رہا، اس وجہ سے میری نظر کمزور ہوگئی اور عمر بھر کے لئے چشموں کا محتاج ہوگیا۔ بہرحال بہت محسور کن نظارہ تھا، اب اگلی بار یہ نظارہ 10 دسمبر 2117ء کو دیکھا جائے گا۔ اُس وقت ہم سے کوئی بھی زندہ نہ ہوگا۔ اتنی سی ہماری حقیقت ہے، کائناتی نظام ہمارے آنے سے پہلے بھی چلتا رہا ہے اور بعد میں بھی چلتا رہے گا۔محمد شاہ زیب صدیقیزیب نامہ#زیب_نامہ#زہرہ #سورج #VenusTransit #Transit #NASA
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment