Wednesday, 31 January 2024
زنا سے پھیلنے والی ایک ایسی بیماری جو آپ کی شکل سے نسل تک بگاڑ دے۔۔۔گزشتہ تحریر کو اس پیراگراف کے ساتھ احتتام پزیر کیا تھا کہ میں نے کہیں پڑھا تھا ۔۔۔۔ " زنا سب سے پہلے آپ کی عقل کو ماؤف کردیتی ہے ، پھر شکل بگاڑ دیتی ہے اور آخر میں نسل بگاڑ دیتی ہے " اور اس کے ساتھ ہی میں نے کہا تھا کہ موجودہ سائنس اس بات کی تائید کررہا ہے تو چلیں اسی تناظر میں جنسی تعلقات سے پھیلنے والی ایک خطرناک بیماری کے بارے میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا نام آتشک (Syphilis) ہے ۔ آتشک کے لفظی معنی " آگ " ہے اور آگ کا کام کسی چیز کو جل کر راکھ کردینا آپ اگر اسی لفظی معنی کو ہی سمجھ لیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کس قدر خطرناک بیماری ہے ۔ آتشک (Syphilis) اس وقت پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے مسلسل اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے حتٰی کہ اب پاکستان جیسے اسلامی ممالک کے اندر بھی یہ بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔تو چلیں اب اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو دیکھیں ایک جراثیم جس کا نام ٹریپونیما پیلیدیم (Treponema pallidum) ہے یہ اس بیماری کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اور جب کسی ایک انسان کو یہ بیماری لاحق ہوجاتی ہے یعنی کہ آتشک (Syphilis) تو دوسرے انسان تک جنسی تعلق قائم کرنے کی وجہ سے منتقل ہوجاتی ہے جو کہ عموماً بازاری عورتوں یا خاص کر ایسے پارٹنر (Partner) کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی وجہ سے جو کہ پہلے سے مختلف لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کئے ہوئے ہوں یعنی کہ جو لوگ چاہے وہ مرد ہوں یا عورت لیکن وہ ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کئے ہوئے ہوں تو ان کے اندر یہ بیماری پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے یا ان لوگوں سے یہ بیماری پھیل سکتی ہے حتٰی کہ اگر کسی مرد کو یہ بیماری ہے تو اس کی وجہ سے اس کی بیوی کو بھی یہ بیماری لاحق ہوجاتی ہے بلکہ اگر بیوی حاملہ ہوتی ہے تو بچے کو بھی یہ بیماری منتقل ہوجاتی ہے جیسے (Congenital Syphilis) کہتے ہیں ۔ اس لیے اگر میاں بیوی میں کسی ایک کو یہ بیماری ہوجائے تو علاج دونوں کو کرنا چاہیے کیونکہ مرد اگر آتشک (Syphilis) ذدہ ہوگا تو وہ اپنی بیوی کو بھی منتقل کردیتا ہے اور اکثر بیرون ممالک رہنے والے مرد نا سمجھی میں ایسا کرجاتے ہیں۔۔اچھا اب آتے ہیں کہ زنا سب سے پہلے آپ کی عقل کو کیسے ماؤف کردیتی ہے تو دیکھیں یہ انسان کی عقل ہی ہے جو آپ کو اچھے برے میں تمیز سکھاتی ہے آپ عقل مند ہوتے ہیں تبھی اچھے فیصلے کرتے ہیں جب کوئی شخص زنا کی طرف بڑھتا ہے تو ظاہری بات ہے کہ اس کی عقل ماؤف ہوچکی ہے ورنہ وہ جانتے بوجھتے کیوں خطرے میں کھودتا۔۔۔ اس کے بعد میں نے لکھا تھا کہ " پھر شکل بگاڑ دیتی ہے " تو دیکھیں ویسے تو جنسی تعلقات سے پھیلنے والی بیماریاں بہت ساری ہیں لیکن اگر ہم آتشک (Syphilis) کو ہی دیکھیں تو اس میں دیگر علامات کے ساتھ ساتھ چہرے ، منہ اور ہونٹوں پر بدنما قسم کے دانے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں جو کہ بعد میں زخم بن جاتے ہیں تو ہوئی نا شکل کی بگاڑ ۔۔۔۔ #DrWaqarRabbani اور سب سے ضروری بات " کہ آخر میں زنا نسل کو بگاڑ دیتی ہے " تو دیکھیں اگر ہم صرف اسی آتشک (Syphilis) کی بات کریں تو مردوں میں اس بیماری کے نتیجے میں جرثومے (Sperms) کی بہت ساری خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے اول تو وہ ٹھیک نہیں ہوتے یعنی کہ ان کے جرثومے (Sperms) مکمل طور پر ناقص ہوجاتے ہیں اور اگر وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں اور بچے پیدا کرنے کے قابل ہو بھی جائیں تو بچوں میں موروثی طور پر آتشک (Syphilis) کو منتقل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے بچے کے اندر بہت سارے نقص پیدا ہو سکتے ہیں اول تو بچے پیدا ہونے سے پہلے ہی مرجاتے ہیں یا اگر پیدا ہو بھی جائیں تو بہت سارے مسائل کے ساتھ یعنی کہ موروثی خرابیوں کے ساتھ جس میں عجیب الخلقت بچے ہوسکتے ہیں کسی کا کان نہیں ہوتا تو کوئی معذوری کا شکار ، کسی کی آنکھ میں بینائی نہیں تو کہیں بہرہ پن، ہڈیوں کے نقص تو کہیں پر خون کے امراض/بلڈ کینسر کسی میں دماغی مسائل ڈپریشن ، سائیکوسس جیسی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں اور اکثر خودکشی کرنے والے لوگ بھی اسی ذہنیت کا شکار ہوتے ہیں کہنے کا مطلب یہ کہ آتشک (Syphilis) آپ کے جین (Gene) میں جاکر ان کو بگاڑنا شروع کردیتا ہے اور یہی بگڑے ہوئے جین (Gene) آپ کی اگلی نسل میں منتقل ہوکر آپ کی نسل کو ہی بگاڑ دیتے ہیں۔ خدارہ ! ابھی بھی وقت ہے بروقت نکاح کو عام کیجئے اور زنا کے دروازے بند کردیجئے ، دوسری تیسری شادی عام کردیجئے تا کہ معاشرے کے اندر سے زنا جیسے ناسور کو ختم کیا جاسکے ورنہ دوسرے ممالک کی طرح پچھتائیں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment