Friday, 5 January 2024
*🕰️چوبیس گھنٹے.!**🌼چوبیس آسانیاں..!!**میری بہن نے* سوال پوچھا ہے*🌸بھائی جان !*ایسی کون سی آسانیاں ہیںجو ہم اپنے ساتھ رہنے والوں کو فراہم کریں جن سے ان کی زندگی آسان ہو جائے.؟ *🌄آئیے* *چوبیس گھنٹوں میں**چوبیس آسانیاں تلاش کرتے ہیں.!🪻**👂🏻🍃1.دوسروں کی بات سنیں.!* اپنے ساتھ رہنے اور کام کرنے والوں کی بات بھرپور توجہ، ہمدردیاور اطمینان سے سننا آج کی سب سے بڑی آسانی ہے جو ہم کسی کو دے سکتے ہیں.*🎖️2. حوصلہ افزائی کریں.!* بچہ ہو یا بزرگ ہم سب کو ہمت،حوصلہ افزائی، مشورہ ،رہنمائی کی ضرورت ہے اخلاص کے ساتھ یہ آسانی آپ کی جانب سے بہترین تحفہ ثابت ہو گی.*⭐3. ذات کا احترام.!* ساتھ رہنے والے ہر فرد کی ذاتی زندگی میں عزت اور رازداری کا خیال رکھیں کسی کے ذاتی معاملات میں غیر ضروری دخل اندازی نہ کرنا بھی آسانی تقسیم کرنا ہے..*🧩4. لچک پیدا کریں.!* اپنے رویئے، انداز، طلب میں لچک پیدا کریں یعنی اگر آپ کو سو فیصد نتائج نہ بھی ملیں تو کم پر سمجھوتہ کرنا بھی دونوں فریقین کے لئے آسانی کی قسم ہے. *🌷5. شُکر گُزاری..!* ساتھ رہنے والوں کی خدمات، تعاون، پیار، شفقت ملنے پر شُکر گُزاری کے جذبات کا بھرپور اظہار آسانی فراہم کرتا ہے. *🤝6. مل کر کام کریں..!*گھر، دفتر، محلے اور اپنی سوسائٹی میں اچھی ٹیم بنا کر کام کرنا سب کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے.*💭🌺7. صاف بات ...!*اپنی گفتگو، معاملات، لین دین، مشاورت رہنمائی غرض ہر مرحلے پر صاف گوئی، دیانت داری،شفافیت،کے ساتھ کمیونیکیشن وقت کی اہم ضرورت اور بڑی آسانی کی بات ہے.*❤🩹8. ہمدردی..!* مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار خاص طور پر جب انہیں کسی دشواری کا سامنا ہو تسلی، تھپکی، اپنا کاندھا پیش کرنا بہت بڑی آسانی ہے.*🩵9. خوبیاں تسلیم کریں.!* ہر انسان میں کچھ خاص خوبیاں لازماً ہوتی ہیں ان خوبیوں کو صرف تسلیم کر لینے سے ساتھ رہنے والوں کی زندگی آسان ہو جائے گی.*🫳🏻10. ذمہ داریاں بانٹیں.!* بظاہر وہ کام جو کسی اور کی ذمہ داری ہیں انہیں مکمّل کرنے میں تعاون کرنا بھی آسانی فراہم کرنا ہے.*✏️11. سیکھنا اور سکھانا.!* علم حاصل کرنا عبادت کی ایک قسم ہے ہر روز کچھ نیاسیکھیں، سکھائیں اورلوگوں کی زندگی میں آسانی لائیں.*💐12. جھگڑے ختم کرا دیں..!* سچ پوچھیں تو یہ بات پہلے نمبر پر لکھنے والی ہے گھر، خاندان، معاشرے میں لوگوں کے جھگڑے ختم کرانے سے بڑھ کر نیکی اور آسانی کیا ہو سکتی..!*⌚13. اپنا قیمتی وقت دیں..!* ساتھ رہنے والوں کے لیےQuality Time نکالیںیعنی دن کا کچھ وقت ایسا دیں جو سب کے لیے خوشی کا باعث بن جائے، یہ آسانی واپس لائیں بہت کم ہوتی جارہی ہے.*🍎14.صحت کا خیال رکھیں.!*اپنی ذاتی صحت کا خیال رکھنا دراصل اپنے خاندان اور معاشرے کی صحت کے لئے اہم ترین کردار ادا کرتا ہے آپ صحتمند ہونگے تب ہی کسی کو آسانی فراہم کر سکیں.*👈🏻15.اختلاف رائے کا احترام.!* ساتھ رہنے والوں کی مختلف رائے کو دشمنی نہ بننے دیں یہ اختلاف، زندگی کی ترقی کے لئے آکسیجن کا کردار ادا کرتا ہے اسے قبول کرنا بھی آسانی فراہم کرنا ہے.*👈🏻16. تعمیری تنقید..!* جی ہاں مثبت تنقید اور فیڈ بیک دینا بھی آسانی فراہم کرنا ہے لوگوں کی کاوش پر اپنی رائے کا درست اظہار ضرور کیجئے ہم بھی آپ کے فیڈ بیک کے منتظر ہیں.*⚖️17.کام اور زندگی میں توازن..!* آپ کی جاب، روزگار، کاروبار آپ کی زندگی کا ایک حصہ ہے مکمّل زندگی نہیں ہے آرام، سیر و تفریح، رشتہ داری، دوستی نبھانا بھی دراصل اپنے لئے آسانی پیدا کرنا ہے.*🎁18. سر پرائز خوشیاں.!*بِنا کسی جان پہچان کے راہ چلتے انسانوں کی چھوٹی چھوٹی خدمت، تحفہ، مدد آپ کی جانب سے انسانیت کے لئے آسانی تقسیم کرنا ہے.*📚🎨20. علم و ہنر تقیسم کریں.!* *اللہ کریم* ، نے آپ کو کچھ خاص علم و ہنر عطا کیا ہے اسے اپنے ساتھ رہنے والے ضرورت مند افراد میں تقیسم کریں.*🏞️21. انسانوں کو فطرت* *سے جوڑ دیں.!* خاص طور پر شہروں میں رہنے والوں کو فطری، قدرتی ماحول کی فراہمی کی آسانی فراہم کرنے کی کوشش کیجئیے. *💝22. پسندیدہ* *شوق اور مشغلے..!* دن کا کچھ وقت اپنی پسند کے شوق کو ضرور دیں اور ساتھ رہنے والوں کے مشاغل میں مدد فراہم کرنا بھی آسانی تقسیم کرنا ہی ہے.*🩷23. مسکراہٹ* *بھی آسانی ہے.!* سچ پوچھیں تو کسی سے مُسکرا کر ملنا بھی ایک قیمتی آسانی ہے صدقہ ہےآج اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے.!*🩵24. آخری بات.!* راضی رہنا بھی آسانی ہےاپنے *رب* اور ساتھ رہنے والوں سے راضی ہو جائیں ان کے دل کے بوجھ کم کریں انسانوں کی زندگیوں میں آسانی تقسیم کریں.*یاد رکھیں* روز قیامت اعمال کے ترازو میں سب سے بھاری چیز *"اچھے اخلاق"* ہوں گے.*اللہ کریم،*آپ کو آسانیاں عطا فرمائےاور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے. *آمین ثم آمین یا رب العالمین*#سجاداحمدالماس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment