Monday, 22 January 2024

Erectile Dysfunction / impotency / نامردی ای ڈی ( ED) یا نامردی مردوں میں جنسی خرابی کی ایک عام قسم ہے جو جنسی ملاپ کے دوران عضو کا تنائو حاصل کرنے( یعنی erection) یا رکھنے میں ناکامی ہے۔ مطلب عضو ہمبستری کے قابل نہیں رہتا۔ یوں تو عموماً مردوں میں 3 طرح کے جنسی مسائل آتے ہے ، پہلا نامردی ہے ، دوسرا سرعت انزال یعنی ٹائمنگ کا کم ہونا یا 1 منٹ سے پہلے فارغ ہو جانا اور تیسرا مسلئہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہونا، اور سیکس کرنے کو دل نہ کرنا۔عام طور پر، ای ڈی تشویش کا باعث نہیں ہے تاہم، بار بار ED صحت کے کسی بنیادی مسئلے کی نشاندہی کرنے سے متعلق ہو سکتی ہے۔ ای ڈی کا مسئلہ کافی عام ہے اور 10 میں سے 1 مرد اس کا شکار ہے۔یہ ایک عام جنسی بیماری ہے جس سے بہت زیادہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، یہ مسلئہ بیماری بن کر ڈپریشن کا بھی سبب بنتی ہے کیونکہ اس بیماری کے شکار افراد کو کمتری کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ ای ڈی کی علامات ای ڈی کی کچھ عام علامات میں شامل ہیں: تنائو حاصل کرنے میں ناکامی۔ عضو تناسل کا تنائو برقرار رکھنے میں دشواری عضو تناسل جو جنسی کام کے لیے کافی نہ ہو۔ کم سیکس ڈرائیو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہونا ای ڈی کی وجوہات یوں تو erectile dysfunction کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کچھ بیماریاں ای ڈی کا موجب بن سکتی ہے جیسا کہ بعض اوقات عضو تناسل میں خون کے بہاؤ میں کمی یا رکاوٹ عضو تناسل کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ خون کی نالیوں میں رکاوٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کہ کئی امراض جیسے ایتھروسکلروسیس سے آسکتی ہے۔ اعصابی مسائلِ : جیساکہ پارکنسنز کی بیماری، فالج، اور ریڑھ کی ہڈی اور اعصاب کی بیماریاں شامل ہیں۔ نفسیاتی مسائل: جیسے ڈپریشن، تناؤ اور سیکس انزائٹی دائمی بیماریاں: جیسے ذیابیطس چوٹ/ صدمہ: جسمانی چوٹیں بھی عضو تناسل کی خرابی کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے۔ ان چوٹوں کے نتیجے میں عضو تناسل میں جانے والے اعصاب اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ای ڈی کے خطرے کے عوامل1: موٹاپہ 2: ذیابیطس2: لمبے عرصے سے تناؤ، ڈیپریشن ای ڈی کی پیچیدگیاں ناقص جنسی کارکردگیبے چینی / ڈیپریشن احساس کمتری بانجھ پن ای ڈی کی تشخیصطبی تاریخ اور جنسی تاریخ کا جائزہ لے کر طبی اور نفسیاتی معائنہ کر کے خون کے ٹیسٹ (جیسے Serum total testosterone) پیشاب کا ٹیسٹ کروانا ، خون کے ٹیسٹ کی طرح، پیشاب کا ٹیسٹ بھی اس بنیادی وجہ کی شناخت کے لیے اہم ہے جو ای ڈی کے مسئلے کا باعث بن سکتی ہے۔ الٹراساؤنڈ بھی کیا جا سکتا ہے Cavernosography اس میں ایک ڈائی لگایا جاتا ہے اور اس ڈائی فلوئڈ کی حرکت کو ایکسرے کے ذریعے ٹریس کیا جاتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں کوئی وینس کا مسلئہ تو نہیں ۔ ای ڈی کا علاج تشخیص و علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ مردانہ کمزوری کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہے۔باقی ڈیپریشن انزائٹی کو کم کرنے سے ای ڈی کا مسلئہ کافی ٹھیک ہو جاتا ہے اور کچھ کیس میں آنٹی ڈیپرسنٹ ادویات بھی استعمال کی جاسکتیں ہیں ، کیونکہ زیادہ تر ڈیپریشن انزائٹی کی وجہ سے وقتی طور پر ای ڈی ہو جاتی ہے یا کم ٹیمنگ ( خصوصاً نوجوانوں میں)اور کچھ وٹامنز یا ملٹی وٹامنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جیساکہ وٹامن ای اور ڈی وغیرہجراحی علاجکچھ کیس میں ای ڈی کے لیے سرجری اور ڈیوائس بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ خصوصاً جس مریض کو میڈیسن سے فائدا نہ ہو تو۔ Urologist یا sexologist ڈاکٹر اس فیلڈ کا ماہر ہوتا ہے۔ای ڈی سے بچاؤ کا طریقہ آپ اچھے طرز زندگی کے طریقوں پر عمل کرکے اور اپنی صحت کا خیال رکھ کر ای ڈی کو روک سکتے ہیں۔ جیساکہ جسمانی وزن کا لمٹ میں ہو نا باقاعدگی سے ورزش کرنا تناؤ ڈیپریشن سے چھٹکاراصحت مند کھانا کھاناتمباکو نوشی اور شراب نوشی ترک کرنا ادویات کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرناآخری ہدایت یہ ہے کہ جنسیات سے متعلق کسی بھی مسلے کی صورت میں خود سے کوئی دوائی استعمال نہ کریں، کیونکہ سیلف میڈیکیشن کرنے کے بہت سے سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں۔ بلکہ تشخیص اور علاج کےلئے کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔Regards Dr Akhtar Malik@followers

No comments:

Post a Comment