Wednesday, 3 January 2024
طبعی وقت سے پہلے جنین یعنی بچے کا رحم سے خارج ہوجانا یعنی ضائع ہوجانا اسقاط کہلاتا ہے اکثر ابتدائی تین ماہ اور آخری تین ماہ میں ہوتا ہے .اساب ..کثرت جماع .جسمانی کمزوری .کسی چوٹ سے خون کا زیادہ ضائع ہوجانا .متواتر فاقہ کشی .کثرت غم .اسہال ہیضہ پیچس کی زیادتی.رحم کا کمزور ہونا.رحم کا سخت ہونا .آتشک و سوزاک.سیلان رحم .رحم کی ساخت میں چربی کی زیادتی وغیرہ.علامات ..اسقاط سے پہلے حاملہ کی طبیت سست ہوتی ہے اعضاء شکنی ہوتی ہے پشت خاصر اور پیڑو میں گرانی محسوس ہوتی ہے اس کے بعد درد شروع ہوتا ہے رحم سے سیلان خون شروع ہوجاتا ہے پستان کی سختی زائل ہوجاتی ہے اور اس کا حجم گھٹ جاتا ہے آنکھوں کے سامنے اندھیرا آتا ہے .اسقاط کا روکنا..اگر اسقاط کی علامات شروع ہوجائیں تو اسے روکنے کے لیے یہ نسخہ دیا جائے .گیرو .سنگجراحت اور دم الاخوین ہر ایک ایک ماشہ باریک پیس کر مربہ آملہ ایک تولہ ملاکر پہلے کھلائیں اس کے بعد یہ سفوف بناکر تین تین گھنٹے بعد ایک ایک ماشہ دو دن کھلائیں گائے کے دودھ کے ساتھ کھلائیں .سنگجراحت نو ماشہ .طباشیر دو ماشہ .دانہ الائچی خورد تین ماشہ .شکر سفید دس ماشہ سفوف بنائیں .شافہ..مازو .گلنار.کزمازج .اقاقیا.پوست انار .ہر ایک دو ماشہ پانی میں پیس کر چھان لیں اور کپڑا بھگو کر بار بار رکھیں .گل ملتانی کو پانی میں حل کرکے مقام مزکورہ پر ضماد کریں .جس کے بچے پیٹ میں ضائع ہوتے ہیں اس کو حمل لینے سے پہلے یہ تدابیر کرنا چاہیے..۱..خون پورا ہو تو حمل لیں خون کی کمی کی صورت میں ہرگز نہ لیں .۲..پریشانی نہ لے غم اور غصہ نہ کرے ..۳..فاقہ کشی یعنی زیادہ دیر پیٹ کو کھانے سے خالی نہ رکھے.۴..کثرت جماع نہ کرے.۵..وزنی کام نہ کرے.حمل ہونے کے بعد یہ نسخہ استعمال کریں.یہ نسخہ حمل ہوتے ہی شروع کردے ..نسخہ.ھوالشافی..ورق سونا ایک ماشہزعفران پانچ ماشہ برادہ دندان فیل ایک تولہ موتی مروارید ایک تولہگوند کیکر ایک تولہ ترکیب تیاری..گوند کیکر کے علاوہ تمام اشیاء کو عرق گلاب تین پائو میں رگڑائی کریں جب عرق جزب ہوجائے تو آخر میں گوند کیکر کا سفوف ملاکر گولی مصر برابر تیار کریں ..استعمال .. ایک گولی صبع خالی پیٹ دودھ سے استعمال کریں پہلے ماہ سے سات ماہ تک استعمال کریں .. اگر کوئی غریب ہے تو وہ یہ نسخہ استعمال کرلے.نسخہ..اجوائن دیسی پانچ تولہکالی مرچ پانچ تولہدونوں کو سفوف کرلیں.دو رتی صبع خالی پیٹ پانی سے استعمال کریں ..پرہیز.. حمل کے دوران تلی ہوئی اشیاء . اور فاسٹ فوڈ استعمال نہ کریں پھل اور دودھ کا استعمال زیادہ کریں.اٹھرااٹھرا کیا ہے...اٹھرا وہ بیماری ہے جس میں بچہ پیدا ہونے کے کچھ منٹ بعد کچھ گھنٹوں بعد یا کچھ ہفتوں بعد مرجاتا ہے .علامات...بچے کا مرنے سے پہلے رنگ تبدیل ہوجائے گا بچہ نیلے یا کالے رنگ کا ہوجائے گا بچے کے ناخن سبز یا نیلے رنگ میں تبدیل ہوجائیں گے . اٹھرا والا بچہ پیٹ میں ضائع نہیں ہوتا بلکہ اپنی پوری مدت پر پیدا ہوتا ہے اور پیدا ہونے کے بعد فوت ہوتا ہے جن عورتوں کے بچے ایک ماہ دو ماہ پانچ ماہ یا سات ماہ بعد ضائع ہوجائیں ان کو اٹھرا نہیں بلکہ اسقاط حمل کا مسلہ ہوتا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں ..اٹھرا کیا چیز ہے نہ تو یہ سائے کا مسلہ ہے نہ ہی جادو کچھ پیر یا تعویز کرنے والے ایسا کہتے ہیں ایسا کچھ نہیں بلکہ یہ ایک خونی بیماری ہے ...ماں کے خون اور جسم میں زہریلے مادے اور فاسد اجزاء کی زیادتی ہے جو بچے کو ماں کے پیٹ میں خوراک کے ذریعے منتقل ہوتے رہتے ہیں.. جب بچہ پیدائش کے بعد بیرونی ماحول میں آتا ہے تو اس میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ ان کے خلاف لڑسکے اس طرح بچہ کے وجود میں فاسد اجزاء کے بڑھ جانے سے موت واقع ہوتی ہے ایک اور بھی وجہ ہے ماں کے دودھ کا کڑوا پن جو انہی زہریلے اجزاء کی وجہ سے ہوتا ہے .اس دودھ کو پینے سے بھی بچہ مرجاتا ہے ان زہریلے اجزاء کو ماں کے جسم سے خارج کرنے کے لیے ادویات لکھ رہا ہوں نوٹ فرمالیں.. سو فیصد کامیاب اٹھرا کے مسلہ کا حل ہے ..ھوالشافی..زہر مہرہ خطائی پانچ تولہیا حسب ضرورت لے لیں اسے بارک پوڈر کی طرح کرلیں کم از کم چار گھنٹے رگڑائی کرلیں .اب اس کو کپڑ چھان کرلیں جو موٹی دوائی بچے اسے پیھنک دیں یا الگ رکھ لیں اسی طرح چالیس بار کپڑ چھان کریں اس کے بعد جو دوائی بچے اس میں دوائی کا نصف وزن شھد ڈال کر رکھ لیں تیار ہے .استعمال..دو رتی سے چار رتی تک صبع خالی پیٹ پانی سے دیں . نسخہ نمبر دودھماسہ دس تولہ عناب دو تولہ سرپھوکہ دو تولہ ہلیلہ زنگی دو تولہ تخم کاسنی دو تولہ ان سب اشیاء کا جوشاندہ بنالیں یعنی موٹا موٹا کوٹ لیں رات کو ایک تولہ ایک گلاس پانی میں بھگودیں صبع اس کو کپڑے سے پن لیں جو پانی حاصل ہو اسے آدھا صبع ناشتے کے دو گھنٹہ بعد اور آدھا شام خالی پیٹ پی لیں اسی طرح روزانہ تازہ بھگو کر پئیں .. یہ دونوں نسخہ جات اکٹھے شروع کرنے ہیں اور بچہ لینے سے چالیس دن پہلے شروع کریں یعنی حمل ہونے سے چالیس دن پہلے پلادیں پھر حمل لیں ..چالیس دن استعمال کرنے سے اٹھرا کا مسلہ نہیں رہے گا ...نوٹ .. ماں کے دودھ کو چیک کرنے کا سنیاسی فارمولا بتارہا ہوں کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں .. عورت کا دودھ لیں اور دودھ کو کیڑوں کی بل کے اوپر ڈال دیں کیڑے اسے پینا شروع کردیں گے ایک گھنٹہ بعد آکر دیکھیں اگر کیڑے زندہ ہوں تو دودھ ٹھیک ہے اگر کیڑے مرجائیں تو دودھ کڑوا اور زہریلا ہے قدیمی مجرب نسخہ جات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment