Thursday, 6 May 2021

عیدکی نماز ادا کرنے کا طریقہ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭عید الفطر کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ یے کہ سب سے پهلے دل میں یہ نیت کریں کہ میں عید کی دو رکعت واجب،چھ (6) زائد تکبیروں کے ساتھ پڑھتا ہوں اور نیت کے مذکور الفاظ زبان سے کہنا ضروری نہیں بلکہ دل میں ارادہ کرلینا کافی ہے کیونکہ نیت دل کے ارادہ کا ہی نام ہے، لیکن اگر کوئی شخص زبان سے یہ یا اس کے مشابہ الفاظ ادا کردیتا ہے تو بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ زبان سے ادا کرنے کو سنت نہ سمجھے۔مقتدی امام کی تکبیر تحریمہ کے ساتھ اپنی عید کی نماز شروع کردیں اور "سبحانک اللھم " آخر تک پڑھ لیں،اس کے بعد امام تین تکبیریں کہے گا،پہلی دو تکبیروں میں ہاتھ اٹھاکر چھوڑدیں اور تیسری تکبیر میں ہاتھ اٹھا کر چھوڑے بغیر باندھ لیں۔اس کے بعد حسب معمول امام قرات کرے گا اور نماز پڑھائے گا۔ اس کے بعد دوسری رکعت میں امام رکوع میں جانے سے پہلے رکوع کی تکبیر کے علاوہ مزید تین زائد تکبیریں کہے گا، ان تینوں تکبیروں میں مقتدی ہاتھ اٹھا کر چھوڑ دیں اور چوتھی تکبیر (جو رکوع کی تکبیر ہوگی) میں ہاتھ اٹھائے بغیر تکبیر کہتے ہوئے امام کے ساتھ رکوع میں چلے جائیں۔اس کے بعد حسب معمول امام نماز مکمل کرے گا۔دو رکعت مکمل ہونے کے بعد امام دعا کرائے گا اور دعا کے بعد دو خطبے ہوں گے جوکہ مسنون ہیں اور انہیں اپنی جگہ بیٹھ کر خاموشی سے سننا چاہئے، دو خطبوں کے بعد عید کی نماز مکمل ہوجائے گی۔

No comments:

Post a Comment