Tuesday, 8 October 2024

شادی آپ کی شخصیت کو ہلا کر رکھ دیتی ہے—اور وہ بھی صرف 2 سال میں.کیا آپ جانتے ہیں کہ شادی کے بعد آپ کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں؟ اور یہ سب کچھ دو سال سے بھی کم وقت میں ہو سکتا ہے! جی ہاں، ایک دلچسپ تحقیق نے اس راز کو فاش کیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کس طرح وقت کے ساتھ اپنی شخصیت میں تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں۔شادی کے بعد آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے؟ایک تحقیق میں 169 نئے شادی شدہ جوڑوں پر 18 ماہ تک نظر رکھی گئی، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ شادی کے بعد ان کی شخصیت کیسے تبدیل ہوتی ہے۔ اس تحقیق نے پانچ اہم شخصی خصوصیات میں تبدیلیوں کا انکشاف کیا:نئے تجربات قبول کرنے کی صلاحیتزیادہ منظم اور محتاط ہونے کی خصوصیتسماجی میل جول کی طرف جھکاؤدوسروں کی بات ماننے اور موافقت کرنے کی صلاحیتجذباتی استحکام اور ذہنی دباؤ کی حالتشادی کے بعد کیا تبدیل ہوتا ہے؟تحقیق سے پتہ چلا کہ شادی کے بعد خواتین زیادہ جذباتی استحکام حاصل کرتی ہیں۔ وہ کم فکر مند، افسردہ اور غصے میں نظر آتی ہیں۔ دوسری طرف، مردوں میں ذمہ داری کا احساس بڑھ جاتا ہے، یعنی وہ زیادہ بھروسے کے قابل اور ذمہ دار بن جاتے ہیں۔لیکن! یہ تصویر صرف خوشگوار پہلوؤں تک محدود نہیں ہے۔ دونوں شراکت دار وقت کے ساتھ کم "اوپن" ہو جاتے ہیں، یعنی وہ نئی چیزوں کو آزمانے کے بجائے شادی کی روٹین میں ڈھل جاتے ہیں۔سماجی دائرہ کیوں محدود ہوتا ہے؟تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ شادی کے بعد جوڑے عموماً کم سماجی ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کی فہرست کو محدود کر لیتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شروعات میں خواتین زیادہ "اتفاق پسند" ہوتی ہیں، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، دونوں شراکت دار ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ اختلاف کرنے لگتے ہیں۔کیا عادات واپس آتی ہیں؟یہ سب کیوں ہوتا ہے؟ محققین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رومانس کا ابتدائی دور ختم ہوتا ہے، پرانی عادات واپس آ جاتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تبدیلیوں پر عمر، شادی سے پہلے کا رشتہ یا بچوں کی موجودگی کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تبدیلیاں کسی حد تک "یونیورسل" ہیں اور ان سے بچنا شاید ممکن نہیں!کامیاب شادی کے دو اہم رازماہرین نفسیات کے مطابق کامیاب شادی کے لیے دو انتہائی اہم مہارتیں درکار ہیں: خود پر قابو اور معافی۔تو، کیا آپ ان تبدیلیوں کے لیے تیار ہیں؟ شادی نہ صرف محبت کا سفر ہے بلکہ شخصیت کی ایک نئی تشکیل بھی ہے۔ترجمہ و تلخیص: حمزہ زاہد۔ماخذ: ہاشم الغیلی، فیس بک پیج.مزید پڑھیں: https://rb.gy/f5f4wrنوٹ: اس طرح کی مزید معلوماتی پوسٹس کیلئے مجھے فالو کریں۔ براہِ مہربانی اگر اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کریں تو اصل لکھاری کا نام ساتھ ضرور لکھیں۔

No comments:

Post a Comment