Sunday, 19 May 2024
*موبائل میں قرآن مجید ڈاؤنلوڈ کرنا، موبائل میں بغیر وضو قرآن مجید پڑھنا اور موبائل میں محفوظ قرآن مجید کے ساتھ بیت الخلاء جانے کا حکم* سوال السلام علیکم، حضرت ! سوال یہ پوچھنا تھا کہ موبائل میں قرآن شریف رکھنا کیسا ہے؟ اور اگر موبائل میں قرآن شریف ہو تو اسکو بغیر وضو چھو سکتے ہیں یا نہیں ؟ واش روم جاتے ہوئے موبائل جیب میں ہی ہوتا ہے، کیا اس موبائل کے ساتھ واش روم جا سکتے ہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔ جزاک اللہجواب 1) موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن مجید کی تلاوت کرنا دونوں جائز ہے۔2) قرآنی آیات کو ہاتھ لگائے بغیر موبائل فون پر بلا وضو تلاوت کی جاسکتی ہے، البتہ اسکرین پر جہاں آیات مبارکہ نظر آرہی ہوں، اس جگہ کو بغیر وضو چھونا درست نہیں ہے۔3) اگر قرآن مجید موبائل کی اسکرین پر کھلا ہوا ہو تو بیت الخلاء لے کر درست نہیں ہے، لیکن اگر اسکرین پر قرآن مجید کھلا ہوا نہیں ہے تو جیب میں رکھ کر بیت الخلاء جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلائل:قال اللہ تعالیٰ:لَا یَمَسُّہُ اِلَّا الْمُطَہَّرُوْنَ.الواقعہ، الایۃ 79واللہ تعالٰی اعلم بالصوابدارالافتاء الاخلاص، کراچیماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچیفتوی نمبر :2259
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment