Tuesday, 23 April 2024
زمین کا دنآج 22 اپریل ہے اور آج کے دن کو "زمین کے دن" کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1970 سے ہوا تھا اور ہر سال کسی نہ کسی سطح پر زمین پر انسانی زندگی اور ماحول کو خطرات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پھیلائی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں سے ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے (یہاں پر El Nino پیٹرن کا کردار بھی ہے لیکن یہ کردار ہمیشہ سے ہی ہے)۔ اس وقت زمین پر کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار خطر ناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ صنعتی انقلاب سے پہلے یہ یہ مقدار 270ppm سے بڑھ کر اب 420ppm کی حد پار کر چکی ہے۔ اس میں سب سے بڑا حصہ انرجی کی تیل و گیس کے زریعے پیداوار ہے۔ ابھی بھی 60 فیصد سے زیادہ انرجی کی پیداوار کوئلہ، گیس اور تیل کے زریعے ہے۔ امریکہ 60 فی صد، چین 65 فیصد، انڈیا 75 فیصد، جاپان 63 فیصد، اور ترکی 57 فیصد انرجی ایسے فوسل فیول زرائع سے پیدا کرتے ہیں۔ اس سال 2024 میں اس دن کا پیغام Planet vs Plastics ہے کہ کیسے پلاسٹک اس زمین کی مخلوقات اور ماحول کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ پلاسٹک کا بے جا استعمال اس کی تیاری سے لے کر اس کے سمندروں کی تہہ تک پہنچنے تک بہت سے نقصانات پیدا کرتا ہے۔ اس کی تیاری میں کاربن کا اخراج ہمارے ماحول کو گرم کر رہا ہے، سمندری جانوروں کے اندر مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی انتہائی تشویشناک ہے۔ " اس زمین کا وجود ہمارے بغیر ممکن ہے لیکن ہم اس کے بغیر نہیں رہ سکتے "اس پر موجود ان گنت نعمتوں کی قدر کریں، ان کا استعمال انتہائی احتیاط سے کریں۔ پانی، گیس، بجلی کا استعمال اپنی ضروریات تک محدود کریں۔ درخت لگائیں اور ماحول دوست اقدامات میں اپنا حصہ لازمی ڈالیں۔#EarthDay2024 #PlanetVsPlastics #earth #globalwarming #astrosaqi #ثاقب_علی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment