Tuesday, 2 April 2024

تحریر لمبی ہے مگر سُنیں، شاید آپکے کام آجائے !√• اپنا ورک سٹیشن ہونا ضروری ہے، پھر چاہے وہ آپکے گھر کے ایک کونے میں پڑی ایک نارمل کُرسی اور ایک ٹیبل ہی کیوں نا ہو۔√• اپنا بزنس ہونا ضروری ہے پھر چاہے آپ ایک ہئیر آئل ہی کیوں نا بیچیں۔√• چھ ماہ کی جاب کا تجربہ ہونا ضروری ہے، چاہے ایک ہوٹل میں ویٹر ہی کی کیوں نا ہو۔√• ایک سواری ہونا ضروری ہے، چاہے وہ ایک فٹیچر سائیکل ہی کیوں نا ہو۔√• ڈرائیونگ آنا ضروری ہے پھر چاہے آپکے پاس کلٹس یا مہران بھی نا ہو۔√• لائسنس ا۔س۔ل۔حہ ہونا ضروری ہے چاہے آپ گارڈز کی حفاظت میں رہتے ہیں یا اتنے غریب ہیں کہ چوری،ڈکیتی اپنے گھر میں سوچ بھی نہیں سکتے۔√• بات کرنا آنا ضروری ہے، چاہے آپکو اپنے لیے بولنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔√• اپنے خلاف سُننا اور اپنے کردار کے بارے میں ایک لفظ نا سُننا آنا چاہیے، چاہے آپکو کبھی ڈیفینڈ کرنے کی ضرورت نا پڑے۔√• اکیلے سفر کرنا آنا چاہیے، چاہے آپکو ہمیشہ کمپنی میسر ہو۔√• اکیلے ہسپتال مریض کا داخلہ، سکول میں بچوں کا داخلہ، آنا چاہیے چاہے آپکے ہزاروں تعلقات ہوں۔√• آپکو ہر صورت تیرنا آنا چاہیے، اور کم ازکم 2 منٹ تک سانس روکے رکھنا آنا چاہیے۔√• ایک چھوٹی جرح، عدالت، پنچایت، گھر کے ہی معاملات میں بولنا اور اپنی اہمیت بتانا آنا چاہیے چاہے آپکے بڑے بولنے نہیں دیتے، اگر آپ ٹھیک ہیں تو آپکی بات کو اہمیت دی ہی جائے گی۔√• گھر میں کتنا سودا سلف لایا جاتا ہے، آمدنی کی ماہانہ تقسیم کرنا آپکو آنا چاہیے۔کیسے مہمان کو کیسے ڈیل کرنا ہے، آپکو آنا چاہیے۔√• خواہ مرد ہے یا عورت، کھانا بنانا بہر صورت آپکو آنا چاہیے۔√• اپنی اولاد یا چھوٹے بہن بھائیوں کے سامنے نہ جھوٹ بولیں اور نہ بلوائیں، "دروازے پر بچے سے کہلوانا کہ ان سے کہو، ابو یا بھائ گھر پہ نہیں ہے" آپکو اندازہ نہیں بچے پر کس طرح اژر انداز ہوتا ہے۔√• گھر پر کوئ اچھی چیز پکائ یا خریدی گئ ہے اور آپکا ہمسایہ وہ خریدنا یا کھانا افورڈ نہیں کر سکتا، اور آپکے پاس بھی دینے کی گنجائش نہیں تو بھنک نہ پڑنے دیں کہ آپ نے فلاں چیز خریدی یا بنائ ہے۔√• کسی کی کامیابی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ دنیا کے ناکارہ ترین انسان ہیں، آپکا وقت اور حالات مختلف ہیں۔ اپنے وسائل پر توجہ دیں۔√• کبھی زندگی میں فقیر کو خالی ہاتھ مت موڑیں۔√• اپنے نمازی اور پرہیز گار ہونے کا رعب مت جھاڑیں۔ ہر بات میں یہ جتانا چھوڑ دیں کہ فلاں وقت میں آپ عبادت کرتے ہیں۔√• کسی کو فون کرتے وقت یہ سوال مت داغیں کہ وہ کیا کر رہا تھا، ہو سکتا ہے وہ کوئ ایسا کام کر رہا ہو جو اسکے لیے بتانا باعث شرمندگی ہو یا اسکا اور اللہ کا معاملہ ہو۔ نہ بتا سکے تو جھوٹ بولنا پڑے۔√• اگر کوئ خاص اپنا نہیں ہے تو 2 مرتبہ سے زیادہ کسی کو کال مت کریں، ورنہ تو ایک بار ہی بہت ہے۔ "مصروف" ملنے پر کال فوراً کاٹ دیں اور خلل سے پرہیز کریں۔√• راز رکھنا سیکھیں اور سکھائیں اور کسی نے کسی سے کوئ راز بات کی ہے اور آپ نے سنا ہے تو یہ آپ کے لیے بڑی آزمائش ہے۔√• اپنے والدین کو بےوقوف، پچھلی صدی کے لوگ سمجھنا چھوڑ دیں۔ وہ آپکی ہر رگ سے واقف ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی کامیابیاں اور ناکامیاں شئیر کرنے کے بجائے ان سے پہلے کریں۔ انکا "کوئ بات نہیں" کہنا ہی آپکے شانے سکون سے کھڑے کردے گا۔√• نازک صورتحال میں اپنے ٹیمپر اور غُصے کو برداشت کرنا آنا چاہیے۔¶نہیں آتا تو سِکھائیں، اپنی بیٹیوں کو ڈیفینڈ کرنا، اور اپنے بیٹوں کو مینیج کرنا۔✍🏻Copied .#priorities #management #lifestyle #motivation #quotes #dailymotivation

No comments:

Post a Comment