Sunday, 11 April 2021
#زیارت ضلع زیارت کے نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ، جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نورمحمد دمڑ نے نے نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ہائی کورٹ بلوچستان کے ججز، جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس محمد اعجاز سواتی، جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس عبداللہ بلوچ، جسٹس نزیراحمد لانگو، جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس عبدالحمید بلوچ، رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ راشد محمود، ممبر انسپکشن ٹیم بلوچستان ہائی کورٹ آفتاب احمد لون، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ارباب محمد طاہر کاسی، ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم، ایڈیشنل سیشن جج زیارت برکت اللہ مرغزانی، جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت محیب اللہ ترین، ایڈوکیٹ مسعود دوتانی، ایڈوکیٹ موسیٰ جان کاکڑ، ایڈوکیٹ محمد یعقوب کاکڑ، ایڈوکیٹ محمد کاشف پانیزئی، چیف انجینئر الیاس لاشاری، چیف انجینئیر ایوب ناصر، ایس ڈی او صغیر احمد کاکڑ، وکلاء، آفیسران ،قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس ودیگر جج صاحبان نے نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ تقریب میں پہنچنے پر چیف جسٹس و دیگر ججز کو زیارت بار کی جانب سے روایتی پشتون پگڑیاں پہنائی گئی۔تقریب کے شروع میں زیارت بار ایسوسی ایشن کے صدر مسعود خان دوتانی نے سپاسانامہ پیش کیا کہ زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے قیمتی درختوں، چیری اور سیب کی باغات سے ہیں مگر یہاں پر بدقسمتی سے گیس اور بجلی دونوں غائب ہیں جو کہ لوگ اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فیمیل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کو ایمرجنسی میں بھی کوئٹہ جانا پڑتا ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ زیارت سنجاوی کو ڈویژنل سیشن کا درجہ دیا جائے، زیارت بار کے لئے آن لائن لائبریری دی جائے تاکہ وکلاء اور ججز دونوں استفادہ حاصل کرسکے، زیارت کے وکلاء کے لئے چیمبرز کی جگہ مخصوص کی جائے، بار روم کے لئے بار اٹینڈنٹ تعینات کیا جائے، احاطہ عدالت روڈ کے کنارے مسجد کی تعمیر کی جائے، زیارت عدالت میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment