Wednesday, 30 December 2020

Congratulations 🎊بلوچستان ہائی کورٹ سے بڑی خبرضلع زیارت محکمہ تعلیم درجہ چہارم کے آرڈرز کے 2015 سے منتظر امیدواروں کو آرڈرز دینے کا حکم ، امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئیتفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع زیارت میں سال 2015 کو نان ٹیچنگ کی خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیاب امیدواران جو آرڈرز سے محروم تھے ، آج ہائی کورٹ آف بلوچستان نے محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کو توہین عدالت جاری اور محمد رفیق ودیگر کی حق میں فیصلہ سناتے ہوئے تمام کامیاب امیدواروں کو آرڈرز جاری کرنے کا حکم صادر کیا ، جس سے امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کورٹ کے فیصلے کو حق و صداقت کی نشانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مایوس کن حالات میں صرف معزز عدلیہ سے انتہائی مثبت، اچھے اور منصفانہ فیصلے ہورہے ہیں ، مزید برآں عوامی حلقوں نے بھی عدالت عالیہ کے فیصلے کو منصفانہ اور عوامی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے حق و انصاف کا بول بالا ہوتا ہے اور عوام کا بھی اس سسٹم میں صرف معزز عدلیہ پر بھروسا اور اعتماد ہے۔ اور تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment