Sunday, 29 November 2020
#بلوچستان، #کابلی_گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے پر غور کوئٹہ(بلوچستان ٹی وی)بلوچستان پولیس کی جانب سے کابلی گاڑیوں کی علاقہ تھانے میں رجسٹریشن /ایف آئی آر کاٹنے کا فیصلہ زیر غور ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے آفیسران سے تجاویز لئے گئے ہیں کہ کابلی گاڑیوں کو سوات اور گلگت بلتستان کے طرز پر رجسٹریشن اور 50ہزارروپے میں نمبر پلیٹ اور بک دیئے جائیں اور سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے بلکہ کابلی گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر مقامی تھانوں میں درج کرنے کی بھی تجویز زیرغور ہے اس طرح کے فیصلے سے صوبے میں چلنے والی ہزاروں کابلی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مد میں محکمہ خزانہ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچے گابلکہ غیر قانونی طور پر گاڑیاں چلانے کا رواج بھی ختم ہوجائے گا ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس ودیگر کی جانب سے کابلی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے بعد کسٹم کی جانب سے پولیس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ گاڑیوں کو کسٹم کی تحویل میں دیا جائے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کسٹم اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو ساز باز کر کے چھوڑ دیا گیا ہے چند گاڑیوں کو قبضے میں لیکر قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment