Tuesday, 17 November 2020
(خشک میوہ جات) انجیر گرم ترسفید انجیرحلق کی سوزش،سینے کا بوجھ اورپھپھڑوں کی سوجن میں مفید ہے، بہت زیادہ استعمال کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے جن کے سینے میں بلغم ہو وہ استعما ل کریں کیونکہ انجیر بلغم کو پتلا کر کہ خارج کرتا ہے،انجیر نہار منہ کھانے سے عجیب و غریب فائدے حاصل ہوتے ہیںاخروٹ گرم دماغی کمزوری کے لیے مفید ہے گرم مزاج والوں کے لیے نقصان دہ ہے آخروٹ کو مناسب مقدار میں استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کے زیادہ استعمال سے منہ میں پھنسیاں پیدا ہوجاتی ہیںبادام گرم تردماغ اور بصارت کی تقویت کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے دل کی کمزوری کے لیے موسمِ گرما میں اس کا شربت بنا کر پینا بہت مناسب ہے سات سے گیارہ عدد بادام سے زیادہ کھانا نقصان دہ ہے،کیونکہ یہ بہت گرم ہوتا ہے اور اس سے کو لیسٹرول بھی بڑھ جاتا ہے بادام ذرہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے اگر اس کا چھلکا اتار کر اور نمک لگا کر کھائیں تو جلد ہضم ہو تا ہےپستہ گرم تردل کو طاقت دیتا اور بدن کو موٹا کرتا ہے،دماغی کمزریوں کے لیے بہت مفید ہے پستہ گرم ہوتا ہے اس لیے گرم مزاج والے لوگ زیادہ استعمال نہ کریںکشمش گرم تردل کی کمزوری میں مفید ہے،دماغ کے کل اعضاء کو تقویت دیتی ہے قبض کشاء ہے،بلغم کو دور کرتی ہے جن کے جگر اور معدے میں گرمی ہو وہ کم استعمال کریں خشک کھانسی کا بہترین علاج ہے رات سونے سے پہلے41دانے کشمش،7عدد بادام بسم اللہ اور درود پاک پڑھ کر کھا لیں۔ان شاء اللہ عزوجل شفاء ملے گا۔ مونگ پھلی گرمچمبل اور جلد کے تمام امراض کے لیے مونگ پھلی کے تیل کی مالش بہت مفید ہے مونگ پھلی کے زیادہ استعمال سے کھانسی لگ سکتی ہے مونگ پھلی کم مقدار میں کھائیں اور کھاتے وقت اس کے دانے سے لال رنگ کا چھلکا اُتار لیں یہ دیر ہضم ہوتا ہے چھوٹی الائچی اعصابی عضلاتیدل کو تقویت دیتی ہے، مسوڑوں اور دانتوں کے لیے مفید ہےجن کو کھانسی یا پھپھڑوں کا مرض ہو اُن کے لیے اس کا استعمال نقصان دہ ہے جب بھی کھانا کھائیں تو بعد میں ایک سے دو دانے کھا لیں اس سے قے ،متلی،رطوبتِ معدہ اور دماغی تکلیف کو فائدہ پہنچتا ہے ناریل گرم ترخون پیدا کرتا ہے، فالج کے مریض کے لیے مفید ہے ناریل میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا کم استعمال مناسب ہے ناریل کا پانی پتھری کو آرام دیتا ہے،اور سخت ناریل کھانے کی بجائے کچا ناریل زیادہ مناسب ہے چلغوزہ گرم ترجسمانی پٹھوں کو تقویت دیتا ہے،گردوں اور جگر کی بیماری میں مفید ہے یہ دل کو طاقت دینے کے ساتھ ساتھ رگوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے کچا چلغوزہ استعمال نہیں کرنا چاہیے کہ یہ دیر ہضم ہوتا ہے اور اس سے بھوک بند ہوجاتی ہے،زیادہ کھانے سے بھی نقصان ہو سکتا ہے بلڈ پریشر کے مریض استعمال کریں کہ یہ فالج کے اثر سے محفوط رکھتا ہےتِل گرم ترتل چبانے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں، جسم صحت مند رہتا ہے اور چہرے پر چمک آتی ہے گرم مزاج والے زیادہ استعمال نہ کریں جن کو موسم سرمامیں زیادہ سردی لگتی ہواُن کے لیے تل کے لڈو بہت مفید ہیں یہ جسم میں طاقت پیدا کرتے ہیں اور اعصاب کو مضبوط بناتے ہیں سونف گرمکھانے کے بعد کھانے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے،اور گیس ختم کرتی ہے گرم مزاج والے کم استعمال کریں ہلکے گرم دودھ میں ایک دو چھوٹی الائچی اور ایک چمچ سونف ڈال کر مکس کر کے استعمال کریں بہت مفید رہے گا۔ان شاء اللہ عزوجلعناب سردجگر ،معدے اور مثانے کی گرمی دور کرتے ہیں،اس کے استعمال سے چہرے پر نکھار آتا ہےسرد مزاج والے کم استعمال کریں اس کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عناب کے15 دانے رات کو پانی میں بگھگو دیں اور اس کے ساتھ 5 دانے املی کے ڈال دیں صبح چینی یا شہد ڈال کر استعمال کریں ۔ان شاء اللہ عزوجل بہت مفید رہے گا۔زیرہ سفید گرم خشکمعدے اور جگر اور آنتوں کو تقویت دیتا ہے،بلغم نکالنے میں مفید ہے،گردہ کی کمزوری میں مفید ہے،پیشاب کی رکاوٹ میں بہت فائدہ مند ہے گرم مزاج والوں کے لیے زیادہ استعمال نقصان دہ ہے کلونجی گرم خشکپیٹ درد اور پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے مفید ہے،کھانسی کے لیے بھی مفید ہے شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے پتھری ،گردہ اور مثانہ کے لیے بہت مفید ہے ریاحی امراض میں اچھا ہے جو سرد خشکجو کے استعمال سے پیاس اور گرمی کم ہوتی ہے،تپ دق،کھانسی اور سر درد میں بہت مفید ہے* موسم گرما میں جو کی روٹی بہت عمدہ غذا ہے،جسم میں سردی پیدا کرتی ہے،گرمی کے موسم میں جو کا ستو پینا بہت مفید ہے یہ پیاس کو بجھاتا ہےمکئی سرد خشکبھونی ہوئی مکئی طاقت دیتی ہے اور ذائقہ دار ہے مکئی خشک ہے اس لیے جن میں خشکی ہو وہ کم استعمال کریں مکئی ابال کر کھانا زیادہ مناسب و مفید ہے۔مفت مشورہ۔۔تمام بیماریوں کے علاج کیلئے ۔مزید تفصیل مزید اچھی اور معلوماتی اور بیوٹی ٹپس اینڈ ہیلتھ ٹپس کے لیے ہمارے پیج کو ضرور لائک کریں اور پوسٹ کو لائک اینڈ شیئر ضرور کریں. شکریہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment