Tuesday, 7 January 2025
انتہائی معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!🙏🙏🙏بچہ بازی ایک سنگین اور قبیح جرم اور ہماری بے حسیآج کل کچھ گھٹیا اور نیچ قسم کے لوگ چھوٹے بچے، یا خوبصورت نابالغوں کو اپنے ساتھ گھماتے ہیں اور ان پہ "خرچہ" کرتے ہیں ہر قسم کے، پھر اپنی اس گھٹیا اور نیچ حرکت پہ فخر بھی کرتے ہیں اور محفل وغیرہ میں بڑی شان سے اسے اپنے ہم خیال یعنی نیچ اور گھٹیا حرکت کرنے والوں سے ملاتے ہیں اور یہ سوچ کر چلتے ہیں کہ یہ کام آج کل عام ہوگیا ہے۔ اصل میں یہ کام زمانہ قدیم حضرت لوط علیہ سلام کے زمانے میں مشہور ہوگیا تھا جس پر اللہ تعالی نے پتھر کی بارش کی اور اس قوم کو نیست و نابود کیا جس کا قرآن کریم میں ذکر کیا گیا ہے۔یہ اتنا سخت عذاب تھا کہ آج بھی اس عذاب کے اثرات موجود ہیں لیکن آج کل کے دور میں جس طرح ہمارے معاشرے میں یہ گھٹیا اور قبیح فعل پھیل چکا ہے وہ انتہائی شرم اور افسوس کی بات ہیں۔ اج کل ہمارے بچے حمام میں بھی محفوظ نہیں، شایس کسی نے نوٹ نہ کیا ہو لیکن یہ ایک تلخ حقیقت یے، ناہی بچے کے بال بنانے کے بعد دوسروں سے کہتا سنا جاتا یے کہ "یاريں اتت او مالیں اتت " 😠اج ہمارے بچے گراونڈز میں بھی محفوظ نہیں، اس پاس کچھ نیچ اور بدذات لوگ حوس بھری نگاہوں سے تکھتے پائے جاتے ہیں۔ اج ہمارے بچے نہ بازار میں محفوظ ہے نہ تعلیمی اداروں میں نہ کھیل کے میدانوں میں آج کل جس کے ساتھ خوبصورت لڑکا ہوتا ہے وہ خود کو ایک بہت بڑا تیس مار خان سمجھتا یے اور اسکے ہم خیال نیچ دوست اس کی اس گھٹیا فعل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، واہ واہ ہوتی ہے کہ "فلان فلان گو گردی " لعنت ہو ایسی سوچ پہ ایسے لوگوں پہاور اسی طرح پھر یہ خوبصورت لڑکا اپنے وقت کا بے تاج بادشاہ بن جاتا ہے جس کی ہر "مانگ" پوری کیجاتی ہے۔ نہ گاڑی کی کمی نہ 125 کی اور نہ ہی DSLR کی، جو بھی مانگے پورا کیا جاتا ہے تاکہ اس سے اپنی مطلب کا "کام" لیا جاسکے۔ جبکہ خوبصورت لڑکے کی ماں باپ بھی انتہائی خوش ہوتے ہیں کہ دیکھوں ہمارھ بچے کی کتنی "مانگ" ہیں۔لوگ اس کی کتنی قدر کرتے ہیں اور ساتھ ہی مالی مدد بھی ہوتا ہے۔ انہیں شاید یہ نہیں پتہ کہ اس مالی مدد کہ قیمت وہ کیسے چکا رہا یے۔👇لیکن وہ بے حس اور غیر ذمہ دار والدین اپنے بیٹے سے یہ بات تک نہیں پوچھتے کہ اتنی قیمتی چیزیں کہاں سے لاتے ہو؟ یہ قیمتی فون کس نے دیا اور کیوں دیا؟یہ جو نیا موٹرسائیکل لائے ہو یہ کس کا ہے اور تمہارے پاس کیا کررہا ہے؟؟؟یہ مہنگی چیزیں لاتے کہاں سے ہو اور کون اس قدر مہربان ہے تم پہ؟؟ ایسے والدین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ میرے بیٹے کے ساتھ بند کمرے میں کیا کیا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اتنی مہنگی چیزیں اسکی دسترس میں اتی ہے۔ 😠😠برائی یہاں نہیں رکتی جب وقت کے ساتھ ساتھ ایسے "بھشٹ" کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے تو اس کا "صاحب اس کو بنا کسی بہانہ کئ چھوڑ دیتا ہے اور ان کو وہ سہولیات فراہم نہیں ہوتے جو پہلے ان کو ہوتے تھے۔ یا جن سہولیات کا ان کو عادی کیا جاتا تھا۔ تب یہ ایسی سہولیات کو ہر قیمت پہ پانے کے لیئے برائی کے رستے پہ چلنا شروع کردیتا یے اور پھر ہمیشہ کے لیئے ایک ذہنی مریض بن جاتا یے اور وہ ایک عام لڑکا ہونے کے باوجود ( ٹرانزجنڈر ) یا (ہیجڑہ) بن جاتا ہے۔ اگر ہم نے اس حساس اور خطرناک "وبا" کو سیریس نہیں لیا تو پھر ہماری آنے والی نسل مکمل تباہ و برباد ہوگی۔ آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ خوبصورت لڑکے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے لیکن تا حال علاقائی سطح پر صرف اعلی حکام اور انتظامیہ سے رسمی کاروائی کا مطالبہ کے علاوہ کچھ نہ کرسکتے۔ علاقائی سطح پر اس طرف توجہ دینے کی اہم ضرورت ہے اگر کسی کے بچے کو اللہ نے حسن کی نعمت سے نوازا ہے تو اس پر نظر رکھنی چاہئیے۔ یہ والدین کی اولین زمہ داری ہے۔ بچے تو نادان ہوتے ہیں مگر والدین نہیں۔ والدین کو اپنے بچے اور بچیوں پہ ہرگز ہرگز اندھا بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کویہ دیکھنا چاہیے کہ میرا بچہ کس قسم کے لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے، رہن سہن کیا ہےم اسکے پاس مختلف قسم کی مہنگی اشیاء کہاں سے آتی ہیں اور کیوں آتی ہیں؟کون اسے یہ مہنگی چیزیں کیونکر دیتا یے؟؟ گھر سے اک رات 2 2 راتیں غائب کیوں رہتا یے؟ کہاں جاتا ہے رات کو دیر سے کیوں اتا یے۔ یہ سب👆 والدین کی اولین تر زمہ داریوں میں سے ہیں۔ خداراہ والدین اپنی زمہ داریوں کو سمجھے۔ اب اس حساس مسئلے میں پولیس یا میونسپل کیمٹی والوں سے ہم اپیل نہیں کرسکتے۔ اپنے بچوں کو بچایئے اور ان کی اچھی پرورش کیجئے تاکہ مستقبل میں ہمارے معاشرے میں کوئی انسانی درندہ پیدا نہ ہو۔ اور موجودہ انسانی درندوں کا خاتمہ تب ہوگا جب آپ اپنی بچوں کو سنجیدگی سے سنبھالنا شروع کرینگےبہنیں اپنی چھوٹے بھائیوں کی ضامن بنیں انہیں سمجھائے، بڑے بھائیوں کی بھی ذمہ داری بنتی یے۔ اگر ہم اس طرف توجہ نہیں دیں گے تو معاشرہ بگڑتا چلا جائے گا جس کے ذمہ دار ہم ہونگے۔ ایک بار پھر سے سخت اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے لیے معذرت۔۔۔۔🙏یہ میسج ہر ایک تک پہنچنی چاہیے۔#شومست
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment